اسلام آباد:حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن کمیشن مطمئن نہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا وہ دیکھنا ہے، ایک فیصلہ ہے، جس پر کئی سوال اٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، جس پر الیکشن کمیشن مطمئن نہیں ہے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر بہت سے سوالات اٹھتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور آزاد وکلاء نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں، اب الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کیونکہ وہ آئینی ادارہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے، وہ جو فیصلہ کرے گا سب کو قابل قبول ہوگا۔