تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک میں یکم جولائی سے 30 ستمبر تک مون سون بارشوں کی رپورٹ جاری
    پاکستان

    ملک میں یکم جولائی سے 30 ستمبر تک مون سون بارشوں کی رپورٹ جاری

    adminadminاکتوبر 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملک میں یکم جولائی سے 30 ستمبر تک مون سون بارشوں کی رپورٹ جاری، 51 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ
    محکمہ موسمیات نے ملک میں یکم جولائی سے 30 ستمبر تک مون سون بارشوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون میں بحیرہ عرب میں بننے والا اسنیٰ ایک نایاب سمندری طوفان تھا، روں سال ملک بھر میں مون سون کی بارشیں اوسط سے51 فیصد زیادہ رہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کی معمول کی اوسط بارشوں کا ریکارڈ 212 ملی میٹر ہے۔ مون سون بارشیں بلوچستان میں معمول سے 111 فیصد، سندھ 108 فیصد، پنجاب میں 48 فیصد سے زائد رہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارش معمول سے 05 فیصد کم رہی۔ جبکہ گلگت بلتستان میں اوسط 02 فیصد زیادہ رہی، آزاد جموں و کشمیر میں اوسط سے 21 فیصد کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ میں مون سون 2024 کی بارشیں نمایاں طور پر زیادہ رہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون میں پاکستان کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 30.59 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ رواں سال مون سون میں اوسط درجہ حرارت سے 0.71 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔

    گزشتہ 64 برسوں میں رواں سال مون سون کے دوران چوتھی مرتبہ درجہ حرارت زائد ریکارڈ ہوا۔ پہلا ریکارڈ 2019 کا ہے جب درجہ حرارت 30.63 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اگست کو لاہور ایئرپورٹ پر 337 ملی میٹر بارش ایک روز میں ریکارڈ ہوئی۔ یہ بارش ایک روز کے دوران ملکی سطح پر سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ رہا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں رواں سال ماہ اگست کے دوران کل 603 ملی میٹر بارش ہوئی۔ لاہور میں مون سون سیزن کے دوران 951.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    مون سون کا گرم ترین دن دالبندین اور نوکنڈی میں 4 جولائی کو ریکارڈ ہوا۔ تربت میں 7 جولائی کو 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے ٹھنڈی رات اسکردو میں 30 ستمبر کو 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ریکارڈ ہوئی۔ اسکردو ملکی سطح پر ٹھنڈا ترین مقام بھی رہا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو میں ستمبر کے درجہ حرارت 11.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمصنوعی ووٹ سے آئینی ترمیم منظور ہوئی تو سڑکیں عوام سے بھر دیں گے، عبدالغفور حیدری
    Next Article لبنان کے معاملات میں ایران کی مداخلت قبول نہیں، نجیب میقاتی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.