تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تحریک نے آئینی ترامیم پر دھمکیاں دینا شروع کر دی ہے، عطاء تارڑ
    پاکستان

    تحریک نے آئینی ترامیم پر دھمکیاں دینا شروع کر دی ہے، عطاء تارڑ

    adminadminاکتوبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس سے پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بحال ہو ا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو خوش خبریاں ملیں گی جبکہ ملکی سیاسی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترامیم پر دھمکیاں دینا شروع کردی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ! ایس سی او سربراہی کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی ہے، کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بحال ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آنے والے مہمانوں نے خطے میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا اور ایس سی او سربراہی کانفرنس کے انتظامات کی بھی تعریف کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ، اطلاعات سمیت تمام اداروں نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے اہم کردار ادا کیا،27 سال بعد پاکستان میں ایک اہم بڑا ایونٹ منعقد ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، آنے والے دنوں میں عوام کے لیے مزید خوش خبریاں آئیں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر اہم دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے مختلف ممالک سے بات چیت چل رہی ہے، وزیراعظم کے وژن کے تحت کامیاب ایس سی او کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

    عطااللہ تارڑ نے کہا کہ آکسفورڈ کے چانسلر کے انتخاب کے حوالے سے بھی اہم خبر آئی ہے، مہذب معاشروں کے اندر قانون و آئین کی بالادستی ہوتی ہے اور مقدمات میں ملوث افراد کو ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے عمران خان کو امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں کیا ہے۔

    ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انتشار نے آئینی ترامیم پر دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو یاد رکھیں نشان عبرت آپ نہیں اسٹیٹ بنائے گی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی کی جان اور مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی، دھمکیاں دینا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

    عطااللہ تارڑ نے کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، 9 مئی کو حملے کیے اور شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا، ایس سی او کانفرنس کے دوران احتجاج کی کال دی، یہ غیر سنجیدہ دھمکی ہے، ان کے اندر اتحاد و اتفاق نہیں، یہ آپس میں لڑے ہوئے لوگ ہیں، ان کے آپس کے اختلافات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب لوگوں کو دھمکا رہے ہیں، جنہوں نے ملک کے ساتھ غداری کی ان کی مثالیں سب کے سامنے موجود ہیں، اپنے دور حکومت میں انہوں نے جو ملک کے ساتھ کیا وہ قوم جانتی ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، کوئی سیاسی جماعت ملک سے بڑی نہیں ہے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ امن و سکون سے معاملات آگے بڑھیں گے، معیشت ترقی کر رہی ہے، خارجہ پالیسی پر ہم آگے بڑھے ہیں، جلاﺅ گھیراﺅ اور لوگوں کو دھمکانے والے عناصر کے خلاف ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسمندر میں گُم ہوجانے والے روسی شہری کو 2 ماہ بعد معجزاتی طور پربچا لیا گیا
    Next Article پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر 69 سالہ اہلیہ نے جہاز بحفاظت اتار لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.