تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، امیر جماعت اسلامی
    سیاست

    حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، امیر جماعت اسلامی

    adminadminستمبر 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات کرنا امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنا ہے.

    ادارہ نور حق میں قومی و بین الاقوامی صورتحال اور حق دوعوام تحریک کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اب اسے اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں اور عوام و تاجروں پر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں دھرنوں سے حق دو عوام تحریک کا اگلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، ہمارے پاس اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور ایک یا تین دن کی ہڑتال کا آپشن بھی موجود ہے،23تا27اکتوبر ملک بھر میں بجلی کے بل ادا نہ کرنے کے حوالے سے عوامی ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔

    نعیم الرحمن نے اسرائیل کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے منائے جانے والے ہفتہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2 اکتوبر کو چترال اور 4 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ عام ہوں گے، 6 اکتوبر کو کراچی میں شاہراہ فیصل پر تاریخی ”غزہ ولبنان ملین مارچ“ہوگا اور 7 اکتوبر ملک بھر میں عوام اور ہر طبقے سے وابستہ افراد 12 بجے دن سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں گے۔

    ہم حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ 7اکتوبر کو سرکاری سطح پر احتجاج کا اعلان کریں تاکہ پورے ملک سے اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف واضح اور موثر پیغام پوری دنیا میں جائے، قبلہ اول کی آزادی پوری امت کا معاملہ ہے، یہ کسی پارٹی کا مسئلہ نہیں پوری امت کا مسئلہ ہے ہم اہل غزہ سے یکجہتی اور اسرائیل کے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے پر حکومت و اپوزیشن سمیت تمام پارٹیوں سے رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔

    پوری امت بالخصوص حکمران اگر متحد اور یکجا ہو جائیں تو اسرائیل میں اتنی ہمت اور طاقت نہیں کہ وہ غزہ پر بمباری جاری رکھ سکے ہمارے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اور بزدلی نے ہی اسرائیل کو طاقت دی ہے کہ وہ اپنی جارحیت اور دہشتگردی کا دائرہ وسیع کر رہا ہے اور لبنان پر چڑھ دوڑا ہے،حماس اور حزب اللہ نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف مزاحمت اور جدوجہد کی تاریخ رقم کر دی ہے۔

    اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ سے قبل شیخ احمد یاسین اور ابراہیم رئیسی بھی اسرائیل کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں،حسن نصر اللہ کی شہادت پر امریکی صدر نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم اپنے اہداف کا حصول جاری رکھیں گے،امریکی حکمرانوں میں اسرائیل کے حوالے سے اتفاق رائے پایا جاتا ہے لیکن امریکی عوام اورمغربی ممالک کے عوام بھی اپنی حکومتوں کی اسرائیل کی حمایت کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یو این او میں کشمیر اور فلسطین کی بات تو کی مگر دو ریاستی حل کی بات کر کے امریکہ واسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کی جو ہمارے قومی مؤقف کے خلاف ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا،پاکستان
    Next Article عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.