تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو اب بھی کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،آئی ایم ایف
    پاکستان

    افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو اب بھی کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،آئی ایم ایف

    adminadminستمبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے سات ارب روپے کا ایکسٹنڈڈ فنڈ پروگرام کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے بیل آوٴٹ پیکج کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کردی۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پا کستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ پروگرام کی منظوری کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کی بحالی، سرکاری اداروں کی اصلاحات، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری ہے۔پاکستان میں معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچ گئی افراط زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے مگر پاکستان کو اب بھی کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں مشکل کاروباری ماحول، کمزور حکمرانی، اور محدود ٹیکس بیس شامل ہے ۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے بارے میں اپنا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے ۔

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے37 ماہ پر محیط پروگرام پر شرح سود 5 فیصد سے کم ہوگی۔

    آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق نئے قرض پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کی بحالی، سرکاری اداروں کی اصلاحات، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری ہے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کیاثرات کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنا بھی مقصد ہے ۔

    آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان میں معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچ گئی۔ افراط زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے مگر پاکستان کو اب بھی کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں مشکل کاروباری ماحول، کمزور حکمرانیں اور محدود ٹیکس بیس شامل ہے نئے قرض پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کی بحالی ہے۔ سرکاری اداروں کی اصلاحات، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری بھی مقصد ہے ۔بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے پروگرام کی کامیابی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کی مسلسل مالی معاونت بہت اہم ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان نے 2023-24 میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مسلسل پالیسی پر عمل درآمد کیااس کے ذریعے اقتصادی استحکام کی بحالی کے لیے اہم اقدامات کیے۔ مالی سال 2024 میں شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے اس کی وجہ زرعی شعبے میں سرگرمیاں ہیں مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو کہ سنگل ڈیجیٹ تک آ گئی ہے آئی ایم ایف کے مطابق مناسب مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں کے سبب کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ قابو میں رکھنے میں مدد ملی اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو دوبارہ سے بہتر بنانے کا موقع ملا افراط زر میں کمی اندرونی اور بیرونی حالات میں بہتری کی عکاس ہے۔

    اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے جون سے اب تک پالیسی ریٹ میں 450 بیسز پوائنٹس کی کمی کی،جون 2024 میں ایک مضبوط بجٹ پیش کیا گیاپیش رفت کے باوجود پاکستان کی کمزوریاں اور مسائل بدستور سنگین ہیں ں مشکل کاروباری ماحول، کمزور حکمرانی اور ریاست کا زیادہ عمل دخل سرمایہ کاری میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو ماسکو نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا،صدرپیوٹن
    Next Article امریکی خاتون نے متنازع پوڈ میں خودکشی کرلی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.