راولپنڈی:توشہ خانہ کیس 2 میں ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کردیا۔
ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گی، اگلی سماعت میں فرد جرم کی کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
کیس کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی، دونوں جانب کے وکلاء ملزمان کی درخواست ضمانت پر بھی دلائل جاری رکھیں گے۔
توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت سنٹرل جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل پیش کیا گیا۔
بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس کے چالان کی نقول فراہم کر دی گئی، ائندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت بھی کی گئی، وکیل صفائی سلمان صفدر نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل دیے، ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہو سکے۔
ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی، ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید عدالت پیش ہوئے تھے۔