تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سپریم کورٹ، جمہوریت اور آزادی کو بچانے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا،بانی پی ٹی آئی
    پاکستان

    سپریم کورٹ، جمہوریت اور آزادی کو بچانے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا،بانی پی ٹی آئی

    adminadminستمبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی:بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو اتنی بے نقاب ہوئی ہے یہ جمہوریت کی تباہی کر رہے ہیں لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے۔

    اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے، ہمیں لاہور میں ڈیڑھ سال سے جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا جمہوریت تباہ کرنے کا مطلب آزادی ختم کرنا ہوتا ہے، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے، سپریم کورٹ، جمہوریت اور آزادی کو بچانے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا مگر الیکشن سے پہلے بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا اور اب بھی روکا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اسلام آباد کا جلسہ کرنے کی گارنٹی دی تھی ہمیں پاکستان کا حوالہ دیا گیا جس پر ہم نے جلسہ ملتوی کیا مگر گارنٹی کے باوجود اسلام آباد کے جلسے میں کنٹینرز لگائے گئے اور رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، ہمیں جلسہ ختم کرنے کا وقت دے دیا گیا بتائیں دنیا میں کیا کبھی کسی نے جلسہ ختم کرنے کا وقت دیا ہے؟ اسلام آباد کے جلسے سے متعلق ہمارے ساتھ دھوکا کیا گیا۔

    انہوں ں ے کہا کہ لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے اگر جلسے کی اجازت نہ دی تو مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے، ملک کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو اتنی بے نقاب ہوئی ہے یہ جمہوریت کی تباہی کر رہے ہیں، مشرف کے مارشل لاء دور میں بھی ایسا نہیں تھا جو اب کیا جارہا ہے مشرف کا الیکشن ان کے مقابلے میں فری اینڈ فیئر تھا مشرف نے بھی میڈیا اور جلسوں پر پابندی نہیں لگائی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر مل کر دھاندلی کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن بال کراتا ہے اور قاضی فائز کیچ پکڑتا ہے، ان کی جو بھی درخواستیں وہ سنی جارہی ہیں اور ہماری مسترد ہو رہی ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن ایڈمنسٹریٹو عمل ہوتا ہے کمشنر پنڈی نے جو کہا وہ درست ثابت ہوا کمشنر کے بیان پر تفتیش تو ہونی چاہیے تھی یہ بھی ہوسکتا ہے وہ غلط ہو یہ نہیں ہونا چاہیے کہ کمشنر کے بیان کی تحقیقات کے بجائے اسے غائب کردیا جائے۔

    عمران خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ آئینی ترامیم کا براہ راست بینفشری ہے وہ توسیع چاہتا ہے قاضی فائز عیسیٰ الیکشن کا ہر کیس اپنے پاس لے لیتا ہے، قاضی کی بیوی نے میرے خلاف بیان دیا اسے تو ہمارے کیسز سے خود کو الگ کر لینا چاہیے تھا، آج لکیر کے ایک طرف جمہوریت، ووٹ کو عزت دینے والے اور دوسری طرف بوٹ کو عزت دینے والے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوئی تھیں، فراڈ کو کور کرنے کے لیے چار ایمپائرزکو ساتھ ملا کر یہ سب کیا جارہا ہے، جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی بات اس لیے کرتا ہوں کیونکہ آج بھی ملک میں وہی حالات ہیں ملک کے یہ حالات مشرف اور ضیاء الحق کے دور میں بھی نہیں تھے اْس وقت بھی پورا مشرقی پاکستان مجیب کے ساتھ کھڑا تھا، یحییٰ خان نے اپنی ذات اور اقتدار کیلئے مجیب کے خلاف ایکشن لیا، 8 فروری کے الیکشن میں واضح ہو گیا تھا کہ قوم کہان کھڑی ہے، قوم ایک طرف کھڑی ہے اور چھوٹا سا صاحب اقتدار طبقہ جمہوریت اور سپریم کورٹ کو اپنے اقتدار کیلئے تباہ کررہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتمام اصلاحات اور ترمیم عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں، عطا تارڑ
    Next Article شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک ، 6 جوان شہید
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.