تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک بھر میں میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہوں گے
    پاکستان

    ملک بھر میں میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہوں گے

    adminadminستمبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ملک بھر کے میڈیکل کالجز و جامعات کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلہ ٹیسٹ 22 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔

    ملک بھر کے ایک لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار 18000 سے زائد نشستوں کے لیے امتحان دیں گے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے رواں سال سندھ میں ایم ڈی کیٹ کی ذمہ داری ایک بار بھر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو سونپی گئی ہے۔

    سندھ بھر میں تقریباً 38 ہزار سات سو امیدوار حصہ لیں گے جن میں سے 12 ہزار سے زائد امیدوار کراچی سے ہوں گے، کراچی کی میڈیکل و ڈینٹل کالج و یونیورسٹیز کی 858 نشستوں کے لئے داخلہ ٹیسٹ لیا جائے گا جن میں سے 746 اوپن میرٹ جبکہ 112 سیلف فنانس کی نشستیں ہیں۔

    ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے پیپر لیک کی روک تھام کے لیے فول پروف انتظامات کے دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن ماضی میں پرچہ آؤٹ ہونے اور نصاب سے باہر سوالات آنے کے واقعات نے امیدواروں میں پریشان ہیں تو دوسری جانب ڈاکٹروں کی تنظیموں نے رواں سال ایم ڈی کیٹ میں بدنظمی اور پیپر لیک ہونے کے جدشات ظاہر کردیئے ہیں۔

    کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ کراچی میں 6 ہزار طلبا این ای ڈی یونیورسٹی میں اور 6 ہزار 846 طلبا ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں امتحان دیں گے۔ لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد (جامشورو) اور شہید بینظیر آباد میں بھی ٹیسٹ مراکز قائم کیے جائیں گے۔

    ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، امیدواروں کو اپنے ایڈمٹ کارڈ کا کلر پرنٹ، شناختی کارڈ یا ب فارم، اور ڈومیسائل یا پی آر سی امتحانی مرکز میں ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کراچی کی میڈیکل و ڈینٹل کالج و یونیورسٹیز کی 858 نشستوں کے لیئے داخلہ ٹیسٹ لیا جائے گا،جن میں سے 746 اوپن میرٹ جبکہ 112 سیلف فنانس کی سیٹس ہیں۔ امتحانی مراکز میں صبح 7 بجے سے 9 بجے تک امیدوار کے داخلے کا وقت مقرر کیا گیا ہے اور ساڑھے 9 بجے مراکز سیل کر دیے جائیں گے۔

    امتحان کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے ہوگا، جو صبح 10 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہے گا۔ امیدواروں کو موبائل فونز، کیلکولیٹر، گھڑیاں، بلیوٹوتھ یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ کتاب یا نوٹس لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصوبائی حکومت اور گورنر پنجاب کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
    Next Article ڈاکٹر ذاکر نائیک نےبھارت سے بیدخلی پر پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.