تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اپنی چھت اپنا گھر، سی ایم گرین ٹریکٹر اور چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری مل گئی
    سیاست

    اپنی چھت اپنا گھر، سی ایم گرین ٹریکٹر اور چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری مل گئی

    adminadminستمبر 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پنجاب کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر، سی ایم گرین ٹریکٹر اور چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دیدی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس ہوا جس میں تین میگاپراجیکٹس،اپنی چھت، اپناگھر، چیف منسٹر گرین ٹریکٹر اور چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دی گئی۔

    پنجاب کابینہ نے پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے لئے ایم ڈی کیٹ پالیسی اورصوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی، پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ اور پتنگ بازی پر سزائیں اور جرمانہ بھی بڑھا دیاگیا۔

    پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اورشناختی کارڈ کی کاپی پرہاوٴسنگ لون جاری ہوگا جس کی صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی، منصوبے کے تحت 15لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لون سکیم کو ریوالونگ فنڈ میں تبدیل کردیا گیا جس کے عوام سے کوئی اضافی چارجزنہیں لیے جائیں گے، مریم نواز نے ہاوٴسنگ لون کیلئے سماجی،معاشی اورآمدن کے ذرائع کی سکرونٹی کا عمل آسان کرنے اور وزراء کو ہاوٴسنگ لون کی پہلی قسط خود جاکر دینے کی ہدایت کی۔

    صوبائی کابینہ نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دے دی، اس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔

    پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 9500 ٹریکٹر دینے کی منظوری بھی دے دی گئی، 50ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی ہے جس کا 20ستمبر سے آغاز اور 20 اکتوبرکو قرعہ اندازی کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس حوالے سیکہنا تھا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو 30 ہزار ٹریکٹر دینا چاہتے ہیں۔

    کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی بھی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ پنجا ب نے بچوں کی زیر التواء 12 ہزار ہارٹ سرجریز جلدازجلد اورسرجری کیلئے انٹرنیشنل سرجنز کو مدعو کرنے کی ہدایت کی، مریم نواز نے بچوں کے دماغی امراض کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم بھی دیا۔

    مریم نواز نے وزیر صحت کو چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی،کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اجلاس کے دوران پنجاب آرمز آرڈیننس 1965میں ترمیم کردی گئی، کابینہ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور مینوفیکچرنگ وغیرہ پر سزا تین سے بڑھا کر پانچ سال اور جرمانہ 5 سے بڑھا کر 7 لاکھ کرنے کی منظوری دے دی۔

    پنجاب کابینہ نے کائٹ فلاننگ آرڈیننس2001کے تحت پتنگوں کا سامان بنانے اور ترسیل پر بھی سزائیں مقررکرنے کی منظوری دے دی،کائٹ فلاننگ آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی پر قید کی سزا، 2 سے 5سال اور جرمانہ 20 سے 50لاکھ روپے تک ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان نے آٹھ سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    Next Article آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علی امین گنڈاپور
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2025 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.