تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آپﷺ رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں،صدرآصف زرداری
    سیاست

    آپﷺ رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں،صدرآصف زرداری

    adminadminستمبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم کو 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپﷺ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ ہمیں نبی اکرم ﷺ کے انسانیت سے محبت اور ہمدردی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

    12 ربیع الاول 1446ھ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں ہمیں حضرت محمد خاتم النبین ﷺ کی ولادت کی صورت میں عظیم نعمت عطا فرمائی۔

    انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع روشن کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی زندگی کو ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا، آپﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

    صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ ﷺ نے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا، موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمیں بحیثیت ِقوم اور امت ِمسلمہ حضور ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے،رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے، ہمیں نبی اکرم ﷺ کے انسانیت سے محبت اور ہمدردی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ آپﷺ نے ہمیشہ دوسروں کی مدد اور نصرت کا درس دیا، آپﷺ کی زندگی ہر لمحے میں انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے، نبی کریم ﷺ نے ہمیں سکھایا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور مظلوم کی مدد کرنا ایمان کا حصہ ہے، آج دنیا تقسیم اور ظلم و زیادتی کا شکار ہے، ہمیں نبی اکرمﷺ کے پیغام کو پھیلانا ہے جو محبت، رواداری اور انسانی حقوق کا ضامن ہے۔

    آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حضور ﷺ نے ہر انسان کے ساتھ احترام اور عزت کا سلوک کیا، ہمیں دنیا بھر میں بھائی چارے، عدل اور محبت کو فروغ دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئیے ، اس مبارک دن کو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں، نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنے عمل کا حصہ بنائیں، اللہ تعالی پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے، اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرت ِطیبہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیغمبراسلام ﷺ نے مساوات پر مبنی معاشرے کا عملی نمونہ پیش کیا ،نریندرمودی کا عید میلاد النبی ﷺ پرمبارکباد کا پیغام
    Next Article بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.