تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میں نے ہر بار اچھی شخصیت اور خوبصورت مرد سے شادی کی،عتیقہ اوڈھو
    پاکستان

    میں نے ہر بار اچھی شخصیت اور خوبصورت مرد سے شادی کی،عتیقہ اوڈھو

    adminadminستمبر 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینئر، تجربہ کار اور خوبصورت اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنے تینوں شوہروں کی خوبصورتی کی معترف نکلیں۔

    حال ہی میں عتیقہ اوڈھو ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے تیسرے شوہر ثمر علی خان کے بارے میں باتیں کیں اور اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کے تمام شوہر دکھنے میں اچھے لگتے ہیں۔

    اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے ان (موجودہ شوہر) کے بارے میں بہت سی چیزیں پسند ہیں اسی لیے میں ان کے ساتھ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ میری بات کریں تو شادی کو برقرار رکھنے کے لیے میں بہت سی خوبیاں تلاش کرتی ہوں، اس لیے میری شادی قائم ہے کیونکہ وہ بہت محنت کرتے ہیں، اس کے علاوہ جب دو لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں، وہ دونوں ایک رشتے میں ہوتے ہیں تو اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن آپ کو ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے رشتے کو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔

    اداکارہ کے مطابق ثمر علی خان بہت صبر کرنے والے اور چیزوں کو درگزر کرنے والے انسان ہیں۔

    عتیقہ اوڈھو نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کے موجودہ اور سابقہ تمام شوہر دیکھنے میں بہت اچھے لگتے ہیں اور ان کے دوست بھی ان کے تمام شوہروں کی تعریف کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے خوبصورتی پسند ہے اور میں نے ہمیشہ اچھی شخصیت اور اچھے قد کے حامل مردوں کا انتخاب کیا ہے۔

    خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 برس کی عمر میں ہوئی تھی جو 10 برس چل سکی اس کے بعد انہوں نے اپنی مرضی سے دوسری شادی کی تھی مگر وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

    اداکارہ اپنی مسلسل دو شادیوں میں ناکامی کے بعد جون 2012ء میں ثمر علی خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    ڈاکٹر ثمر علی خان 2013ء سے 2018ء تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحکومت کا ڈاکٹر عافیہ کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
    Next Article ٹائپ 2 ذیا بیطس کی دوا ٹائپ 1 کے لیے بھی موثر
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.