تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان میں 43 فیصد طلبا نشہ آور اشیا استعمال کرتے ہیں،رپورٹ میں انکشاف
    پاکستان

    پاکستان میں 43 فیصد طلبا نشہ آور اشیا استعمال کرتے ہیں،رپورٹ میں انکشاف

    adminadminستمبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ورلڈ بینک کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں 43 فیصد نوجوان الکحل اور دیگر نشہ آور اشیاء استعمال کر رہے ہیں۔

    ضیاء الدین یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافے سے متعلق ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ رجحان طلباء کی ذہنی و جسمانی صحت اور تعلیمی کارکردگی پر سنگین منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

    جامعہ کراچی میں کلینیکل سائیکالوجی کے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر سلمان شہزاد نے ورلڈ بینک کی 2019 کی رپورٹ کے خطرناک اعدادوشمار پر روشنی ڈالی جس میں انکشاف کیا گیا کہ 43 فیصد نوجوان الکحل اور دیگر نشہ آور اشیاءاستعمال کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں تقریباً نصف بچوں کی آبادی منشیات تک رسائی رکھتی ہے جن میں سے 44.9 فیصد شراب نوشی کرتے ہیں۔

    ضیاء الدین یونیورسٹی کی پرو چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندا حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں منشیات کی لت ایک ٹائم بم بن چکا ہے جس سے ایک پوری نسل کے مستقبل کو خطرہ ہے، اگر ہم نے اس کو قابو کرنے کیلئے فوری اور سخت اقدامات نہ اٹھائے تو یقینا ہم اپنے مستقل کے معماروں کو کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    پروفیسر ڈاکٹر ندا حسین نے بڑھتے ہوئے بحران کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو منظم نیٹ ورکس کے ذریعے ناجائز اشیاء کی تقسیم کے مراکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

    ضیاءالدین یونیورسٹی کے کالج آف کلینیکل سائیکالوجی کی پرنسپل ڈاکٹر سارہ جہانگیر نے کہا کہ گھر میں اپنے بچوں اور اسکول میں طلبا سے بات چیت کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ پوچھنے کے بجائے کہ وہ منشیات کیوں لیتے ہیں، پوچھیں کہ اس سے انہیں کیا فائدہ ہوتا ہے اور پھر کونسلنگ کا عمل شروع کریں۔

    ممتاز اسلامی اسکالر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی نے کہا کہ اللہ سے تعلق کو فروغ دینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، روحانی اور اخلاقی رہنمائی بچوں کو نقصان دہ اثرات کے خلاف مزاحمت کرنے اور بامقصد زندگی گزارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    اس موقع پر سابق پاکستانی کرکٹر سکندر بخت نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے دوست بنیں۔ طالب علموں اور نوجوانوں میں منشیات کی لت کے خلاف حفاظت کی سب سے بڑی ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے۔

    ضیاء الدین یونیورسٹی کے ڈائیلاگ سیشن میں اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت اللہ خان نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے متحد کوششوں کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء کے لیے محفوظ اور صحت مند تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارت میں ڈاکٹروں نے70 سالہ بزرگ کے پتے سے6 ہزار سے زائد پتھر نکال لئے
    Next Article ای سی سی نے کالکاتک-چترال منصوبے این 45 کے سول ورکس کی خریداری کی منظوری دے دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.