تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سپیکر قومی اسمبلی کے اقدامات سے مطمئن نہیں،رہنماء پی ٹی آئی
    سیاست

    سپیکر قومی اسمبلی کے اقدامات سے مطمئن نہیں،رہنماء پی ٹی آئی

    adminadminستمبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کاکہناہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کے اقدامات سے مطمئن نہیں۔موجودہ حکومت ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے، ہمارے دو تاریخی جلسے ہوئے،لاکھوں لوگ آئے، لوگوں کو معلوم ہے بانی پی ٹی آئی کا طوطی بولتا ہے۔

    قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں آئینی حکومت نہیں ہے ، یہ حکومت جعلی مینڈیٹ پر قائم ہے، ایسی کوئی مثال نہیں ملے گی کہ پارلیمنٹ کی حدود سے پارلیمنٹرینز کو گرفتار کیا جائے، اس سے پتہ چلتا ہے ملک میں آئین و قانون کی کوئی حیثیت نہیں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ جلسہ ہوا تو فٹا فٹ قانون بن گیا کہ 7بجے ختم کرنا ہے، وزیراعلیٰ کے پی سے کل بات کی ہے انہوں نے کہا ہے ان کا اشارہ کسی خاتون کی طرف نہیں عہدے کی طرف تھا، انہوں نے کہا ہے کہ ڈیمانڈ کررہا تھا کہ ہم جب آئیں گے تو آئیں گے۔

    اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ نقل کیلئے عقل بھی چاہیے ہوتی ہے، آئین کا آرٹیکل 7پڑھیں، ہم لوگ منتخب نمائندگان ریاست ہیں، بات ہوتی ہے 9مئی کی، 9مئی تو بہانہ تھا نشانہ بانی پی ٹی آئی تھا، 9مئی کا بہانہ 8فروری کو زمین بوس ہوگا۔

    ان کاکہنا تھا کہ 9ستمبر کو پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا،آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، ہمارے ایم این ایز کو پارلیمنٹ کی حدود سے گرفتار کرکے لے گئے، ہم گرفتاریوں پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، میرا شکوہ سپیکر ایاز صادق سے بھی ہے، سپیکر صاحب کہہ رہے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کروں گا۔

    عمرایوب نے کہاکہ ہماری ڈیمانڈ ہے آپ انٹیلی جنس اداروں کے ڈائریکٹرز کے خلاف ایف آئی آر کریں، آپ نے کسی پولیس اے ایس آئی کے خلاف ایف آئی آر کی تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، موجودہ حکومت ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے، ہمارے دو تاریخی جلسے ہوئے،لاکھوں لوگ آئے، لوگوں کو معلوم ہے بانی پی ٹی آئی کا طوطی بولتا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم کھڑے تھے ، ہیں اور رہیں گے، فوری الیکشن کرائیں،ملک میں مہنگائی اور افراتفری ہے، ملکی حالات کو صرف ایک شخص ٹھیک کرسکتا ہے جس کا نام بانی پی ٹی آئی ہے، ہم وزیراعلیٰ کے پی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleقومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت نے فیملی پنشن کی مدت 10 سال کر دی
    Next Article گرفتار پی ٹی آئی یم این ایز نے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر عدالت میں چیلنج کر دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.