راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی سٹرکچر سے متعلق اہم فیصلے کر لئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا، سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اس کے علاوہ روٴف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، روٴف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراء اور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔