تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان کی ساری مشکلات مائنس بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے چل رہی ہیں، فواد چوہدری
    سیاست

    پاکستان کی ساری مشکلات مائنس بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے چل رہی ہیں، فواد چوہدری

    adminadminستمبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی فارن پالیسی تنہا ہے آپ نے مائنس بانی پی ٹی آئی کے چکر میں سب کچھ تباہ برباد کردیا۔ عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے ماحول فراہم کرے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے وزیراعظم اور دیگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے بکریاں لگتے ہیں، آپ نے کہا کہ پارٹی ختم ہوجائے گی، 8 فروری کو لوگوں نے بغیر انتخابی نشان کے ووٹ دیا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی فارن پالیسی تنہا ہے، ہم چائنہ سے فاصلہ کر کے بیٹھ گئے ہیں، پاکستان کو ایک روپیہ بھی قرض نہیں مل رہا، ہم نے آئی ایم ایف کے پاس معیشت گروی رکھ دی، آپ نے مائنس بانی پی ٹی آئی کے چکر میں سب کچھ تباہ برباد کردیا۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمارے لیے بھی دل بڑا کرے، الیکشن کمیشن میرے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین کی پروسیڈنگ کررہا ہے، پاکستان میں ایک ہی تجربہ چل رہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کر کے ملک چلانا ہے، پاکستان کی ساری مشکلات مائنس بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے چل رہی ہیں، عمران خان کے بغیر پاکستان نہیں چل رہا۔

    فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ساڑھے تین سالوں میں دہشتگردی نہیں ہوئی لیکن آج پورے طریقے سے دہشتگردی واپس آگئی ہے، سارے مسائل کا حل ہے کہ گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ کیا جائے، لوگوں کو اٹھانے یا بندوق سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب دعا ہی ہے کہ بنگلا دیش والوں کو بال نظر آنا بند ہوجائے، جو ہماری کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ہے وہی حکومت کی ہے، ہماری کرکٹ ٹیم کی نہ بیٹنگ چل رہی ہے نہ باوٴلنگ اور نہ فیلڈنگ، اس حکومت کی بھی نہ سیاسی، نہ معاشی اور نہ ہی سماجی پالیسی چل رہی ہے۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔

    فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں، جس طرح الیکشن کمیشن نے کیپٹن (ر) صفدر کو معاف کیا مجھے بھی معاف کردیں۔

    اس موقع پر ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں آپ کے کیے کی سزا کسی اور کو ملے؟ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں معافی نامہ جمع کرا دوں گا، الیکشن کمیشن معاملے کو آج ہی ختم کرے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ معافی نامہ جمع کرائیں پھر دیکھتے ہیں، بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی کی خود کو فوجی تحویل میں نا دینے کے لیے عدالت سے رجوع
    Next Article آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق لوازمات کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،وزیراعظم
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.