تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آسٹریلوی سپر ماڈل کا کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج کرانے کا انکشاف
    پاکستان

    آسٹریلوی سپر ماڈل کا کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج کرانے کا انکشاف

    adminadminستمبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سڈنی: آسٹریلوی سپر ماڈل ایلے میکفرسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 32 ڈاکٹروں کی جانب سے کیموتھراپی کے مشورے کو مسترد کر کے چھاتی کے کینسر کا علاج کیا۔

    ایلے میکفرسن نے اپنی نئی یادداشت میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سات سال قبل چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے روایتی طبی علاج کو نہ اپنانے کا فیصلہ کیا۔

    60 سالہ ماڈل نے لکھا کہ 53 سال کی عمر میں انہوں نے لمپیکٹومی کرائی تھی، جس میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور ان کے ڈاکٹر نے انہیں ماسٹیکٹومی، ریڈی ایشن، کیموتھراپی، ہارمون تھراپی اور بریسٹ ری کنسٹرکشن کی تجویز دی تھی۔

    سپر ماڈل نے طبی مشورے کو مسترد کر کے ’ہولیسٹک اپروچ‘ کو اپنا کر اپنے کینسر کا علاج کیا اور انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بڑے بیٹے کو ان کے کیموتھراپی کو مسترد کرنے پر اعتراض تھا۔

    میکفرسن کی دیکھ بھال کئی ماہرین کے سپرد تھی، جن میں ان کے بنیادی ڈاکٹر، نیچروپیتھ، ہولیسٹک ڈینٹسٹ، اوسٹیوپیتھ، چائروپریکٹر، اور دو تھراپسٹس شامل تھے۔ علاج کے لیے، وہ فینکس، ایریزونا چلی گئیں، جہاں انہوں نے ایک گھر کرائے پر لیا۔

    سپر ماڈل نے تصدیق کی کہ اب وہ کینسر سے ’کلینکل ریمیشن‘ پر ہیں لیکن وہ خود کو مکمل صحت مند سمجھتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفرانس سے براستہ چینل برطانیہ جانے والی کشتی حادثہ کا شکار ،12 پناہ گرین ہلاک
    Next Article روس کا یوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر بڑا حملہ، 50 افراد ہلاک، 271 زخمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.