تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نوبیل امن انعام 2024، چار فلسطینی صحافیوں کے نام بھی نامزدگی کے لئے پیش
    پاکستان

    نوبیل امن انعام 2024، چار فلسطینی صحافیوں کے نام بھی نامزدگی کے لئے پیش

    adminadminاگست 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر بے خوف رپورٹنگ کے اعتراف میں 4 بہادر فلسطینی صحافیوں کے نام بھی 2024 کے نوبیل امن انعام کی نامزدگی کیے لیے پیش کیا گیا ہے۔

    نوبیل انعام برائے امن کا اعلان 11 اکتوبر کو کیا جائے گا جب کہ ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب 11 دسمبر کو ہوگی۔ نوبیل انعام برائے امن کے لیے جن فلسطینی صحافیوں کے نام نامزدگی کے لیے پیش کیے گئے ہیں ان میں معتز عزیزہ، ہند خداری، بیسان عودہ اور وائل الدحدوح شامل ہیں۔

    معتز عزیزہ، ایک فوٹو جرنلسٹ ہیں جنھوں نے جنگ زدہ علاقے میں بمباری کے دوران تباہ حال عمارتوں، زخمی انسانوں اور مردہ جسموں کی دل خراش تصاویر دنیا کو دکھائیں۔ بے کس و لاچار فلسطینیوں کی المناک داستانیں سامنے لائے۔ جس سے انسانی المیے کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔

    ہند خداری ایک مقامی ٹی وی رپورٹر ہیں۔ ایک خاتون صحافی ہونے کے باوجود وہ جنگ کے دوران بہادری کے ساتھ جنگ زدہ علاقے سے براہ راست رپورٹنگ کرتی رہیں۔ فرائض کی انجام دہی میں سخت سے سخت حالات میں بھی اپنی جان کی پروا نہیں کی۔

    خاتون صحافی بیسان عودہ کی غزہ جنگ سے متعلق ایک ویڈیو کو ایمنز ایوارڈ کے لیے بھی منتخب کیا جا چکا ہے۔ وہ صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ اور متحرک سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ جنگ زدہ علاقے سے انسانی المیوں پر مشتمل ویڈیوز بناکر دنیا کو حقیقت سے آشکار کرتی ہیں۔

    اسرائیل کی وحشیانہ میں بمباری میں اپنے اہل خانہ کو کھونے والے فلسطینی صحافی وائل الدحدوح کو کون نہیں جانتا۔ تجربہ کار رپورٹر وائل نے فلسطینیوں کی جنگ کے وقت کی جدوجہد کو دستاویزی شکل میں پیش کرکے نام کمایا۔

    یاد رہے کہ ناروے کی نوبیل کمیٹی کو 2024 کے نوبیل امن انعام کے لیے 285 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں 196 افراد اور 89 تنظیمیں شامل ہیں جو کہ غزہ اور یوکرین جیسے عالمی تنازعات میں ملوث امن کے حامیوں کی ایک وسیع صف کی عکاسی کرتی ہیں۔

    یاد رہے کہ نوبیل امن انعام کے فاتح کا اعلان 11 اکتوبر کو کیا جائے گا جب کہ ایوارڈ دینے کی تقریب 10 دسمبر کو ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی کے سیکیورٹی انچارج کی بازیابی کے لئے درخواست دائر
    Next Article نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا رنج ،لڑکی نے بوائے فرینڈ کے ٹکڑے کرڈالے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.