اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب سے مزید ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قرضہ حاصل کرنے کے لیے درخواست کردی ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کے لیے متحرک ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالرز قرض کے حصول کی درخواست بھی دے دی ہے، نئے قرض کا مقصد 2 ارب ڈالرز کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمہ پہلے ہی 5 ارب ڈالرز کے کیش ڈیپازٹس کی صورت میں سعودی قرض واجب الادا ہے جبکہ پاکستان کے پاس چین کے 4 ارب ڈالرز اور امارات کے 3 ارب ڈالرز کیش ڈیپازٹس ہیں۔