تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نامور شاعر احمد فراز کی یاد میں تقریب کا اہتمام ،خراج عقیدت پیش کیا
    پاکستان

    نامور شاعر احمد فراز کی یاد میں تقریب کا اہتمام ،خراج عقیدت پیش کیا

    adminadminاگست 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف شاعر احمد فراز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    تقریب میں زہرہ نگاہ، پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، مظہر عباس، غازی صلاح الدین، رضا صدیقی، عنبرین حسیب عنبر اور فاضل جمیلی نے اظہار خیال کیا جبکہ نظامت کے فرائض شکیل خان نے ادا کیے۔

    زہرہ نگاہ نے صدارتی خطبے میں کہا کہ یہ اچھی بات ہے ہم ان عظیم لوگوں کو یاد کرتے ہیں جو ہمارے لیے ادبی خزانہ چھوڑ جاتے ہیں۔احمد فراز بھی ہمارے لیے نہایت خوبصورت اور دل آویز غزلوں کے تحفے چھوڑ گئے ہیں۔ بہت کم شاعر ہوتے ہیں جن کی قدروقیمت ان کی زندگی میں ہی ہو جاتی ہیں ۔ احمد فراز اس لحاظ سے خوش قسمت شاعر تھے کہ ان کی پذیرائی ان کی حیا ت میں ہی ہوگئی تھی۔

    غازی صلاح الد ین نے کہا کہ احمد فراز کے الفاظ سادہ تھے لیکن دل پر گہرا اثر رکھتے تھے۔ مزاحمتی شاعری کرنا آسان نہیں ہوتا ۔ مزاحمتی شاعری اپنے ساتھ مخالفت لاتی ہے۔ احمد فراز نے تمام مخالفت کا بہادری سے سامنا کیا۔

    پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم اتنے بڑے شاعر احمد فراز کو یاد کر رہے ہے۔ احمد فراز کی رومانوی اور مزاحمتی شاعری دونوں آج بھی کافی مقبول ہیں۔ انھوں نے میرا ہر قدم ساتھ دیا۔ احمد فراز کو شاعری کی زبان کی تمام ضرورتیں معلوم تھی۔ جب انسان کے اندر کا اضطراب اور معاشرے سے جھلکتا اضطراب ہم آہنگ ہوتا ہے تو ایک بہترین شاعر بنتا ہے۔

    مظہر عباس نے کہا کہ احمد فراز ایک مزاحمتی شاعر کے طور پر سامنے آئے۔ انھوں نے اس دور میں اپنا لوہا منوایا جب فیض احمد فیض، جوش ملیح آبادی ، حبیب جالب جیسے نامور شاعر پہلے ہی موجود تھے۔ ان کی شاعری میں رومانی عنصر بھی حاوی تھا۔

    عنبرین حسیب عنبر نے کہا کہ وہ اعلی ظرف انسان تھے ۔ ان کا مزاج غیر شائستہ نہیں تھا۔ اردو شاعری میں احمد فراز کو جو مقام حاصل ہوا وہ بہت کم شاعروں کو حاصل ہوا۔ احمد فراز کو ان کی زندگی میں ہی لوگوں نے تسلیم کرلیا تھا۔ ان کی شاعری میں طبقاتی جدوجہد کا واضح ثبوت ملتا ہے۔ ان کے کلام میں امید ، یقین اور روشن مستقبل کا تصور نمایاں ہے۔ وہ ترقی پسند اور انسان گو شاعر تھے۔

    رضا صدیقی نے کہا کے احمد فراز کا نام پہلے احمد شاہ تھا دوستوں کی چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے احمد فراز بن گئے۔ فراز کے والد بھی شاعر تھے ۔ فراز کی شاعری صاف دریا کی طرح جس کے سامنے حاسدین کی شاعری گدلے پانی کی طرح ہے۔ فراز اور میر کی شاعری کا سلیقہ منفرد تھا ۔ فراز کی شہرت کا فائدہ دوسرے لوگوں نے بھی اٹھایا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارت میں خواتین کا تاریک گلی میں مرد کے بجائے بھوت سے سامنا زیادہ محفوظ ہے، ٹوئنکل کھنہ
    Next Article اینکر اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.