تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکی صدارتی الیکشن،کیا کملا ہیرس ریاست مشی گن میں ناراض مسلم ووٹرز کو منا پائیں گی؟
    امریکہ

    امریکی صدارتی الیکشن،کیا کملا ہیرس ریاست مشی گن میں ناراض مسلم ووٹرز کو منا پائیں گی؟

    adminadminاگست 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایک دن کس کیساتھ گزرانا چاہیں گی؟ ،منو بھاکر نے نیرج چوپڑا کو گھاس تک نہ ڈالی

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق مشی گن میں جوبائیڈن کی اسرائیل کی حمایت پر مایوس ڈیموکریٹ کے مسلم ووٹرزنے نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کملا ہیرس کو مشی گن میں ڈیموکریٹ کی فتح کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔

    یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم ممالک پر سفری پابندی، مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی حمایت اور دیگر متنازع اقدامات کے باعث مشی گن کے قصبے ڈیئربورن کے مسلم ووٹرز نے 2020 میں بائیڈن کی حمایت کی تھی۔

    اس سے قبل 2016 کے صدارتی الیکشن میں مشی گن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جیتوایا تھا۔ یہ ریپبلکن پارٹی کی 1988 کے بعد مشی گن میں پہلی فتح تھی جس میں قصبے ڈیئربورن کے مسلم ووٹرز کا کلیدی کردار تھا۔

    اے ایف پی کے نمائندے نے امریکی صدر جوبائیڈن کے غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر اس بار مسلم ووٹرز کا رجحان معلوم کرنے کے لیے مشی گن میں ایک لاکھ 10 ہزار کی آبادی والے قصبے ڈیئربورن کا دورہ کیا جہاں اکثریت عرب نژاد امریکی رہتے ہیں۔

    مقامی مسلم ووٹرز جنھوں نے گزشتہ الیکشن میں جوبائیڈن کو ووٹ دیا تھا، اے ایف پی کے نمائندے کو بتایا کہ فی الوقت ’دیکھو اور انتظار کرو‘ والا معاملہ ہے۔ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی غزہ پر کیا پالیسی ہے اور ان کے اختیارات کا وزن کتنا ہے۔

    خیال رہے کہ جمعرات کو پارٹی کے کنونشن میں ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی کو قبول کرتے ہوئے کملا ہیرس نے اپنی تقریر میں غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کو وقار، سلامتی، آزادی اور خود ارادیت کے اپنے حق کا احساس یقینی بنانے کا عہد کیا تھا۔

    تاہم فلسطین کے حامی مندوبین میں اس بات پر غم و غصہ پایا گیا کہ کنونشن میں ان کے بطور اسپیکر شریک ہونے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔

    مسلم ویمن فار ہیرس والز نے کہا کہ ڈیموکریٹ کے اس فیصلے نے ایک “خوفناک پیغام” بھیجا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ مہم سے اپنی حمایت ختم کر رہی ہے اور واپس لے رہی ہے۔

    مسلم اکثریتی قصبے ڈیئربورن کے میئر عبداللہ حمود نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا یہاں تقریباً 55 فیصد باشندے عرب نژاد ہیں اور غزہ کے متاثرین ہمارا خاندان اور ہمارے دوست ہیں۔

    ملک کی سب سے بڑی مسجد اور مشرق وسطیٰ کی لاتعداد سپر مارکیٹوں، کھانے پینے کی اشیاء اور کافی شاپس کے گھر ڈیئربورن کو اسلامک سینٹر آف امریکا بھی کہا جاتا ہے۔

    2018 میں جنوب مشرقی مشی گینڈرز نے راشدہ طلیب کو منتخب کیا جو کانگریس میں پہلی فلسطینی نژاد امریکی ہیں جب کہ 3 عرب امریکی میئر بھی حال ہی میں نواحی علاقوں سے منتخب ہوئے ہیں۔

    اے ایف پی کے نمائندے نے یہاں صدارتی الیکشن سے متعلق یہ تاثر پایا کہ مسلم ووٹرز ’’2 برائیوں میں سے کم برائی ” کے کلیے پر ووٹ دینے سے تھک چکے ہیں اور اس کے بجائے وہ ایسے امیدواروں کو چاہتے ہیں جو غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خاتمے کے ان کے مطالبات کو پورا کرسکیں۔

    خیال رہے کہ امریکی انتخابات میں 7 ریاستیں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن کو سوئنگ اسٹیٹس کہا جاتا ہے جو کلی طور پر نہ تو ڈیموکریٹ اور نہ ریپبلکن کا گڑھ ہیں۔ ان ریاستوں میں دونوں جماعتیں فتح حاصل کرتی آئی ہیں اور کانٹے کا مقابلہ ہوتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا پولیس کانسٹیبل احمد نواز بازیاب
    Next Article ایک دن کس کیساتھ گزرانا چاہیں گی؟ ،منو بھاکر نے نیرج چوپڑا کو گھاس تک نہ ڈالی
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.