تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس،آئی ایم ایف سے بلند شرح سود پر قرض لینے کا انکشاف
    پاکستان

    قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس،آئی ایم ایف سے بلند شرح سود پر قرض لینے کا انکشاف

    adminadminاگست 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں سال 2023میں آئی ایم ایف سے 5.09 فیصد کی بلند شرح سود پر قرض لینے کا انکشاف ہوا اور وزارت خزانہ حکام نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو قرض پر اب تک 2439 ملین سود ادا کیا گیا۔

    سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے قرضوں اور سود کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

    جوائنٹ سیکرٹری فنانس نے بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پہلا پروگرام 1958ء میں کیا گیا، اب تک آئی ایم ایف سے 21260 ملین ایس ڈی آر قرض لیا گیا، اسے واپس کرنے والا قرض 6369 ملین ایس ڈی آر رہ گیا ہے، 6.3 ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض تین سے پانچ سال میں واپس کرنا ہے۔

    حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ اب تک آئی ایم ایف کو قرض پر کل 2439 ملین سود ادا کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ٹوٹل 28 پروگرام کیے گئے ہیں، 24 فل ٹائم اور چار ون ٹائم پروگرام کیے۔

    اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ 2008 اور 2010 کے پروگرام کا مکمل قرض واپس کر دیا گیا ہے، ان دونوں پروگرامز پر آئی ایم ایف کو 1.58 فیصد سود دیا گیا، 2023 کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر 5.09 فیصد سود ہے، 2008 سے 2023 کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ 6 پروگرام کیے گئے۔

    کامل علی آغا نے پوچھا کہ اس سال آئی ایم ایف کو کتنی ادائیگیاں کرنی ہیں؟۔ اسٹیٹ بینک حکام نے جواب دیا کہ یہ تفصیلات ابھی ہمارے پاس نہیں ہیں پتا کرکے بتا دیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئی ٹی کمیٹی اجلاس ،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام
    Next Article اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ؟ ،علیمہ خان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.