تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،وزیراعظم
    سیاست

    ملک کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،وزیراعظم

    adminadminاگست 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا مگر بعض غلطیوں کے سبب دہشت گردی دوبارہ عود کر آگئی۔آج کے ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ سیاست دان مل کر ملک کی خدمت کریں اور آئینی ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت کریں۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اسلام آباد میں منعقدہ قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کے ساتھ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

    وزیرعظم ںے کہا کہ ہمارے قومی ہیرو ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہو اگر قوم فیصلہ کرے کہ مصائب کا مقابلہ کرنا ہے تو کامیابی ملے گی، ملک کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں وہ جدید علم تھمائے جس سے نوجوان ترقی و خوشحالی کا انقلاب لاسکیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 77 سال کے اس ملکی سفر میں ناکامیاں اور کامیابیاں دونوں ہیں، سیاسی و معاشی لحاظ سے اگر پاکستان جڑا ہوا ہے تو وہ 1973ء کا آئین ہے، پاکستان ایٹمی طاقت بنا یہ پہلا اسلامی ملک ہے جو ایٹمی قوت بنا، دہشت گردی کی جنگ میں 70 ہزار جانیں دیں تب کہیں جاکر دہشت گردی کے ناسور ہمیشہ کے لیے دفن کردیا گیا مگر اب ایک ناکامی ہوئی کہ بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں میں بعض غلطیوں کے سبب دہشت گردی دوبارہ عود کر آئی ہے وگرنہ اس کا مکمل طور پر خاتمہ ہوچکا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں ہم نے جانیں قربان کیں وہیں ملک کو 150 ارب ڈالر کا نقصان بھی پہنچا، جن طاقتوں نے ہمیں دہشت گردوں سے لڑنے کا کہنا انہوں نے صرف بیس ارب ڈالر دیے،پاکستان نے جو دہشت گردی ختم کی اس کا فائدہ دنیا کو پہنچا اس میں دفاعی اداروں کا بھرپور کردار ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ زراعت پاکستان میں انتہائی اہم ہے اگر ہم نے اس سے درست استفادہ نہیں کیا تو اچھا نہیں ہوگا، ایک دور تھا پی آئی اے ہمارا اثاثہ تھی آج اس کی نجکاری کرنی پڑرہی ہے، پاکستان کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کی کاپی کی گئی، جنوبی کوریا نے پاکستان کو فالو کیا تو ترقی کرگیا۔

    انہوں ںے کہا نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اگر نوجوان نسل کی تعمیر کے لیے ترقیاتی فنڈز سے تمام وسائل نکال کر نوجوانوں کے قدموں پر نچھاور کردوں تو بے جا نہ ہوگا،نوجوانوں کو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز میں آنا ہوگا گورنر سے درخواست کی ہے کہ وہ نوجوانوں کو قرض دیں اور 40 فیصد قرض ایس ایم اینڈز کو ملیں گے تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کا معاملہ سب کے سامنے ہے جس شخص نے پاکستان کے خلاف تحریک چلائی تھی اور کہا تھا کہ دو قومی نظریہ آج بحرہند میں غرق ہوگیا تو آج بنگلہ دیش میں اس کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا یہ بھی ہمارے لیے ایک سبق سے کم نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی عام آدمی کے لیے آج بھی چیلنج ہے، ابھی چند دن پہلے پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے دو ماہ کے لے شہریوں کو ریلیف دیا ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بقیہ صوبے بھی اپنا حصہ ڈالیں ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم ںے مزید کہا کہ آج کے ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ سیاست دان مل کر ملک کی خدمت کریں اور آئینی ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت کریں، میں آج بلا خوف و تردید کہتا ہوں کہ اگر میں آج پاکستان کا خادم ہوں تو یہاں موجود پاکستان آرمی کے سپہ سالار اور ہم، یک جان دو قالب ہوکر پاکستان کی ترقی کے عظیم مقصد کے لیے کام کررہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی منسوخی، پی ٹی آئی کا کل جلسے کا اعلان
    Next Article فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے،عطاء تارڑ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.