تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کوئی شک نہیں کہ خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں، اویس لغاری کا اعتراف
    پاکستان

    کوئی شک نہیں کہ خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں، اویس لغاری کا اعتراف

    adminadminاگست 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعتراف کیا ہے کہ خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ہم آئی پی پیز پر مل کر کام کر رہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں آئی پی پیز کے حوالے سے خوشخبری دیں گے۔

    اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ 29 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کر لیں تو 50 ارب کا فائدہ ہوگا، کوئی شک نہیں کہ خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں، ڈالر کی وجہ سے کیپسٹی پیمنٹ بڑھ کر 18 روپے ہوگئی ہے، بجلی کی اوسط قیمت 44 روپے فی یونٹ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں کوئی بجلی گھر لگانے نہیں دے رہا تھا، ہمارے چین جیسے دوست نے آکر آئی پی پیز لگانے میں مدد کی، آئی پی پیز کا مسئلہ ذمہ دار ہاتھوں میں ہے، ٹاسک فورس بنا دی ہے، ہم آئی پی پیز پر مل کر کام کر رہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں آئی پی پیز کے حوالے سے خوشخبری دیں گے۔

    اویس لغاری نے کہا کہ اس وقت بہت سارے انڈسٹری والے اپنی ملوں کو چلانے کیلئے گیس خرید رہے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ گیس کو ضائع کرنے والا طریقہ کھانا بنانا، پانی گرم کرنا اور ہیٹر چلانا ہے، سردیوں میں حکومت عوام کو فائدہ مند پیکیج دے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ، اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین سے تفتیش شروع
    Next Article مریم نواز کا وزیراعلی سندھ کی جانب سے بجلی قیمت میں ریلیف کو بے وقوفی کہنے پر ردعمل
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.