تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسلام آباد میں 100 بستروں پر مشتمل جدید انٹرنیشنل ہسپتال کی تعمیر کا آغاز،وزیر داخلہ نےسنگ بنیاد رکھ دیا
    پاکستان

    اسلام آباد میں 100 بستروں پر مشتمل جدید انٹرنیشنل ہسپتال کی تعمیر کا آغاز،وزیر داخلہ نےسنگ بنیاد رکھ دیا

    adminadminاگست 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:وفاقی دار الحکومت میں 100 بستروں پر مشتمل جدید انٹرنیشنل ہسپتال کی تعمیر کا آغاز، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (NPF) اور ترکیہ کی ایک نجی کمپنی کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا، 100 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال کی تکمیل سے پولیس کے جوانوں اور عوام کو صحت کی جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ صابر احمد کی آمد نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو دوبارہ زندہ کیا ہے، تمام منصوبوں کی آمدن شہدا اور پولیس کی ویلفیئر پر لگائی جا رہی ہے، شہدا اور پولیس کی ویلفیئر کیلئے محنت اور لگن سے کام کیا جا رہا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ انٹرنیشنل ہسپتال کا یہ منصوبہ این پی ایف کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور سی ڈی اے باہمی اشتراک سے نئے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن صرف اسلام آباد تک محدود نہیں ہے۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہدا اور پولیس کے جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے صوبوں میں بھی کام کیا جا رہا ہے، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے حال ہی میں شہدا اور جوانوں کیلئے حیدرآباد میں بھی ایک منصوبے کو مکمل کیا ہے، نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے اس ہسپتال کے لیے زمین فراہم کی ہے، ہسپتال کی تعمیر مکمل طور پر ترکیہ کی ایک نجی کمپنی کی طرف سے کی جا رہی ہے، منصوبہ کی تخمینہ لاگت 5 ارب روپے ہے جو ترکیہ کی کمپنی فراہم کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتے ہیں،عطاء تارڑ
    Next Article بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ، اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین سے تفتیش شروع
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.