تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فوج میں احتساب کے عمل کا آغاز، تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گیا، مزید اہم گرفتاریاں متوقع
    پاکستان

    فوج میں احتساب کے عمل کا آغاز، تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گیا، مزید اہم گرفتاریاں متوقع

    adminadminاگست 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: فوج میں احتساب کا عمل وسیع کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جینس (آئی ایس آئی) فیض حمید کے بعد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور آنے والے دنوں میں انتہائی اہم انکشافات اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق فوج میں احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے کورٹ مارشل سے لے کر جیل کے اردلی تک تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے، ان تحقیقات کی روشنی میں آنے والے دنوں میں انتہائی اہم انکشافات ہوں گے اور مزید گرفتاریوں کابھی امکان ہے’۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘دراصل اندرون اور بیرون ملک بیٹھ کر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، فوج ایک نظام کے تحت کام کرتی ہے اور یہاں وفاداری افراد کے بجائے ملک اور نظام سے ہوتی ہے’۔

    انہوں نے بتایا کہ ‘جب جنرل باجوہ کو پتا چلا کہ جنرل فیض حمید ذاتی سطح پر عمران خان کے لیے ادارے کو استعمال کر رہا ہے تو اْس کی باز گشت فوج کے اندرونی حلقوں سے بھی آنا شروع ہو گئی اور 15 اگست کو اڈیالہ جیل میں عمران خان نیازی نے خود تسلیم کیا کہ فیض حمید اس کا اثاثہ تھا’-

    ذرائع نے کہا کہ ‘ٹاپ سٹی کے ہیر پھیر میں بھی فیض-نیازی گٹھ جوڑ کام کر رہا تھا اور اِس گٹھ جوڑ میں جنرل فیض حمید نے اپنے منظور نظر افسران کی ٹیمیں بنائی ہوئی تھی جو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولت کاری میں پوری طرح مصروف عمل تھی’۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ‘یہ گٹھ جوڑ فیض کی ریٹائرمنٹ کے بعد پوری طرح فعال ہو کر پی ٹی آئی کے معاملات کو بھی چلا رہا تھا اور فیض-نیازی گٹھ جوڑ کے سارے پیغامات اور مراسلات دونوں طرف پہنچا رہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق معاملات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کے اگر فوج نے 70 سال بعد اپنے ایک ایکس ڈی جی آئی کا کورٹ مارشل کر دیا ہے تو یہ معاملہ بہت سنگین ہے اور محض ٹاپ سٹی والا مسئلہ نہیں ہے بلکہ نیازی کے ساتھ مل کر ملک میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کے منصوبے پر کام ہو رہے تھے’۔

    اس حوالے سے ذرائع نے کہا کہ ‘نیازی-فیض گٹھ جوڑ ٹوٹتے ہی پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ اور استعفے آنا شروع ہو گئے ہیں جو اِس بات کا واضح عندیہ ہے کہ کیسے فیض-نیازی گٹھ جوڑ گہرے طریقے سے ملک کے خلاف کام کر رہا تھا، یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ اگر فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر ہاتھ ڈال دیا ہے تو پاکستان مخالف باقی کسی کردار کی بھی اب بچت نہیں ہوگی’۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحکومت کا وزارت صحت سمیت پانچ وفاقی وزارتیں ختم کرنے کا فیصلہ
    Next Article بنگلادیشی انٹیلی جنس چیف 8 روزہ جسمانی ڈیمانڈ پر جیل منتقل
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.