تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سیاسی جماعت کے مرکزی میڈیا ڈویژن سے پرو پیگنڈے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے
    سیاست

    سیاسی جماعت کے مرکزی میڈیا ڈویژن سے پرو پیگنڈے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے

    adminadminاگست 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد:سیاسی جماعت کے مرکزی میڈیا ڈویژن سے پرو پیگنڈے کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔

    ذرائع کے مطابق 22 جولائی 2024 کو سیاسی جماعت کے مرکزی میڈیا ڈویژن سے ملنے والے شواہد نے جماعت کے رہنماؤں کے غیرملکی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے رابطوں کی قلعی کھول دی۔ سیاسی جماعت کے مرکزی میڈیا ڈویژن  سے پروپیگنڈے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ سیاسی جماعت کے  کارکنوں کے موبائل کے فرانزک کے دوران غیر ملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

    سیاسی جماعت کے رکن رؤف حسن اور عالمی جریدے انٹرسیپٹ کے صحافی رائن گرم کے درمیان واٹس ایپ رابطے منظرعام پر آئے ہیں۔ رؤف حسن کی جانب سے رائن گرم سے باقاعدہ رابطہ جنوری 2024 کو ہوا۔ رؤف حسن نے رائن گرم کو 21 جنوری کو سیاسی جماعت کے ورچوئل کنونشن میں شرکت اور خطاب پر داد دیتے ہوئے رابطہ قائم رکھنے کا کہا۔

    ذرائع کے مطابق رؤف حسن اور رائن گرِم کے درمیان یہ رابطے مختلف امور پر وقتاَ فوقتاَ جاری رہے۔ رائن گرم نے 8 جنوری 2024 کو رؤف حسن کو بذریعہ پیغام بانی پی ٹی آئی کے 15 مئی کو لکھے گئےمواد کی تصدیق چاہی۔رائن گرِم نے رؤف حسن سے حملے میں بچ جانے سے متعلق پوچھااور سوال کیا کہ کیا یہ مواد آپ کا تحریر کردہ ہے؟  ہم آپ کا نام ظاہر نہیں کریں گے۔ جواب کے لئے رؤف حسن کی جانب سے رائن گرِ م کے ساتھ بذریعہ وٹس ایپ کال  پر رابطہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ رائن گرِم  گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف تاریخوں میں سیاسی جماعت کے حق میں متعدد آرٹیکلز لکھ چکا ہے۔ ان آرٹیکلز کا مقصد پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رائن گرِ م نے 9 اگست2023کو سائفرکو بنیاد بنا کر بین الاقوامی جریدے انٹر سیپٹ پر “Secret Pakistan Cable Document – US Pressure to remove Imran Khan”تحریر کیا تھا۔ 16اگست2023کو “Pakistan confirms Secret Diplomatic Cable showing US Pressure to remove Imran Khan” میں سائفر کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈہ کیا تھا۔  18دسمبر2023کو رائن گرِ م کا تحریر کردہ”Secret Pakistan Document undermines espionage case against Imran Khan” منظرِ عام پر آیا۔رائن گرِ م کی جانب سے سائفر کو بنیاد بنا کر لکھے گئے ان آرٹیکلز میں پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 9فروری2024کو رائن گرِم نے “Historic Turnout in Pakistan is swamping the Military’s effort to rig the Election”کے ذریعے افواجِ پاکستان کے الیکشن میں ملوث ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا۔ رائن گرِ م نے 11فروری2024کو “Pakistan’s Elections latest update – PTI’s Surge”آرٹیکل کے ذریعے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ 26فروری2024کو رائن گرِ م نے “Members of Congress Demand Biden withhold recognition of coalition claiming power in Pakistan” آرٹیکل کے ذریعے امریکی صدر سے پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

    رائن گرِم اور مرتضیٰ حسین نے 27جون2024کو “From Prison, Imran Khan says Top Pakistani General betrayed secret deal to stay out of Politics”کے نام سے بین الاقوامی جریدے انٹرسیپٹ پر پروپیگنڈہ کیا۔رؤف حسن کی جانب سے رائن گرِ م کو پیغامات اور سیاسی جماعت کے21جنوری 2024 کے ورچوئل جلسے میں شرکت ریاست مخالف منظم پروپیگنڈہ مہم کا واضح ثبوت ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ ناقابلِ تردید شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سیاسی جماعت کا سنٹرل میڈیا ڈویژن منظم انداز میں ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم چلا رہاتھا۔ یہ واٹس ایپ میسجز اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ کس طرح سیاسی جماعت کے اراکین براہ راست ملکی اور غیر ملکی شخصیات سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔ یہ تفصیلات یہ بھی ثابت کرتی ہیں کے کس طرح غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے اور پاکستان مخالف سر گرمیوں کے لئے استعمال کیا جاتا رہا۔

    ذرائع کے مطابق ملکی اور غیر ملکی بااثر شخصیات سے رابطوں کا مقصد پارٹی ایجنڈے کی تکمیل اورریاست مخالف سرگرمیاں ہیں۔ قومی سلامتی اس بات کی متقاضی ہے کہ ان حقائق اور شواہد کی فوری جانچ پڑتال کی جائے اور اس معاملے کی مزید تفتیش کر کے معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغیر ملکی حکومتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں، دفتر خارجہ
    Next Article نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.