تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگا ہوں،بانی پی ٹی آئی
    سیاست

    اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگا ہوں،بانی پی ٹی آئی

    adminadminاگست 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: بانی تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو توسیع دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے۔

    اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے حالات بنگلا دیش سے زیادہ برے ہیں۔ حسینہ واجد نے آرمی چیف،چیف جسٹس اور پولیس چیفس اپنے لگائےہوئےتھے اور جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کو دیوار سے لگایا تھا۔ یہ ساری چیزیں پاکستان میں بھی ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے 9 مئی کے نام پر ہماری پارٹی پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ جنہوں نے 9 مئی کی فوٹیج چرائی انہوں نے ہی 9 مئی کیا۔ ہماری آدھی لیڈرشپ کو پکڑ کر جیل میں ڈالا اور آدھی لیڈرشپ انڈر گراؤنڈ ہوگئی باقیوں سے ویگو ڈالا کے ذریعے پارٹی چھڑوا دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے تھے۔ آرمی چیف نے ان کی سپورٹ کی تھی لیکن 8 فروری کو ان کا ساراپلان ناکام ہو گیا۔ میرے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا سن کر ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔ حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں جب لوگ باہر نکلے تو فوج نے اپنے عوام پر گولی چلانے سے انکار کر دیا۔ حسینہ واجد نے طالب علموں پر جو ظلم کیا وہ بیک فائر ہو گیا۔ بنگلا دیش اور پاکستان کے حالات مختلف نہیں۔ ظلم کے باوجود 8 فروری کو ہماری پارٹی جیتی۔ اس وقت پی ٹی ائی کے ساتھ 90 فیصد عوام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے الیکشن میں بڑا فراڈ کیا ہے اپ ان کو خدشہ ہے حلقے کھلیں گے تو ان کی ساری چوری کھل جائے گی۔ یہ اسی لیے ٹریبونلز میں اپنے ججز کو بٹھانا چاہتے ہیں۔ ان کو معلوم ہو گیا ہے اتنا بڑا فراڈ چھپ نہیں سکتا۔ مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دے رہے۔ راولپنڈی کے سابق کمشنر نے کہا کہ 70،70 ہزار سے جیتنے والوں کو ہروایا گیا۔ پہلے انہوں نے دو صوبوں میں الیکشن نہ کروا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے اوراب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درامد نہ کر کے دوبارہ آئین شکنی کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی پارٹی کواسٹریٹ مومنٹ کا نہیں کہا 9 مئی سے قبل بھی پرامن احتجاج کی کال نہیں تھی۔ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگا ہوں۔ میں سمجھ رہا تھا ملکی معیشت خراب ہے احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔

    ان کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت کو قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے تاکہ دوبارہ قاضی فائزعیسی کو چیف جسٹس تعینات کر سکے۔ قوم انتظار کر رہی ہے لاوا پک چکا ہے صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے سب تباہ ہو جائے گا۔ یہ جو مرضی کر لیں پاکستانی فوج عوام پر گولی نہیں چلائے گی۔ میں ان کو خبردار کر رہا ہوں خوف کا بت ٹوٹ چکا ہےاب لوگ جیلوں میں جانے اور جان دینے کو تیار ہیں۔

    بانی تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے پاس سائفر کی شکل میں امریکا کے خلاف ایف ائی ار موجود ہے مجھے نہیں پتہ حسینہ واجد کی کے پاس کیا معلومات ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے فراڈ کیا ہے ہم اس سے امید کریں کہ وہ انصاف دیں گے ہم نے اس لیے اسٹے حاصل کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو روکنے کے لیے انہوں نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی ہے اور اب یہ ائین میں بھی ترمیم کرکےدو تہائی اکثریت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات مسترد کرنا ہیں تو کردیں ۔ آپ نے بات نہیں کرنی نہ کریں مجھے کوئی جلدی نہیں۔ پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے.

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیپلزپارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی فوری تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا
    Next Article آسٹریلیا میں چوری شدہ ہیلی کاپٹر ہوٹل کی چھت سے ٹکرا گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.