تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والا 4 خواتین سمیت 8 رکنی گینگ پکڑا گیا
    پاکستان

    ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والا 4 خواتین سمیت 8 رکنی گینگ پکڑا گیا

    adminadminاگست 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والا 4 خواتین سمیت 8 رکنی گینگ گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن مغیث احمد ہاشمی کی سربراہی میں انچارج SSOIU اقبال ٹاؤن ڈویژن محمد صفدر نے ایک بڑی کارروائی میں ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والے بین الاضلاعی گینگ کےمرد و خواتین8 ملزمان گرفتار کرلیے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عقیل ، آصف، اشرف، اور عظیم شامل ہیں جب کہ خواتین ملزمان میں عروج، کومل ،عابدہ بی بی اور شمیم بی بی شامل ہیں۔ خواتین ملزمان موبائل فون کر کے امیر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتی تھیں اور ملنے کے لیے مخصوص مقام پر بلا کر ساتھی ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں کی نازیبا ویڈیو بنالیتے۔

    ملزمان متاثرہ لوگوں کی ویڈیو بنانے کے بعد نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیتے۔ اس کے علاوہ ملزمان متاثرہ شخص سے فون کرواکر ان کے عزیز واقارب سے رقم منگواتے اور اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیتے۔ ملزمان متاثرہ شخص سے مزید رقم ہتھیانے کے لیے متعلقہ تھانوں میں زناکاری کی ایف آئی آر بھی درج کروا دیتے۔

    گینگ کے ارکان سے شہریوں سےچھینےگئے موبائل فونز،نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں، جنہوں نے دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے انویسٹی گیشن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیاہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleقومی ائر لائن کا جشن آزادی کے موقع پر فضائی سفر پر بڑی رعایت کا اعلان
    Next Article مصنوعی مٹھاس کے مضر اثرات سے متعلق مزید شواہد سامنے آگئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.