تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ سے بھی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد کا پیغام
    پاکستان

    بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ سے بھی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد کا پیغام

    adminadminاگست 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی و سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ سے بھی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ارشد ندیم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

    اس ویڈیو میں ارشد ندیم کو 92.97 میٹر دور جیولین پھینک کر نیا ریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے بعد گراؤنڈ میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے ارشد ندیم کو جیولین تھرو میں شاندار کارکردگی دکھانے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک ہو۔

    کیپشن میں لکھا ہے کہ ارشد ندیم کی استقامت نے ان کا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی ایتھلیٹ نیاولمپکس میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا ہے۔

    کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ ارشد ندیم ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ تحریک ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتا ہے۔

    پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleقومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
    Next Article پاکستان نے 76 سالوں میں المپک گیمز میں اب تک کتنے میڈلزاپنے نام کئے ؟
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.