تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکی صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم ڈرامائی موڑ اختیار کرگئی،کملا ہیرس کا گراف بڑھنے لگا
    امریکہ

    امریکی صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم ڈرامائی موڑ اختیار کرگئی،کملا ہیرس کا گراف بڑھنے لگا

    adminadminاگست 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکا میں انتخابات کی گہما گہمی عروج پرہے جہاں صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم ڈرامائی موڑ اختیار کرگئی ہے ، ایک اہم سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر آج انتخابات ہوں تو کملا ہیرس کے جیتنے کا امکان زیادہ ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل عام تاثر تھا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ حریف کو شکست دیدیں گے، این پی آر، پی بی ایس اور ماریسٹ کے مشترکہ سروے کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کو اس وقت ا51 فیصد جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 48 فیصد مقبولیت حاصل ہے۔

    بائیڈن کی دستبرداری کے بعد کملا ہیرس نے جب بطور ڈیموکریٹ امیدوار انکی جگہ لی تھی تو اس وقت کملا ہیریس کی مقبولیت موجودہ 51 فیصد سے 4 پوائنٹس کم تھی۔

    سروے کے مطابق اگر تھرڈ پارٹی کی چوائس ہو تب بھی کملا ہیرس کی مقبولیت 48 فیصد اور ٹرمپ کی مقبولیت 45 فیصد ہے اس طرح کملا ہیریس اس صورت میں بھی تین پوائنٹس کی برتری رکھتی ہیں۔

    معیشت کے معاملے میں ٹرمپ کی مقبولیت تین پوائنٹس زیادہ ہے مگر کملا ہیرس کی پوزیشن جو بائیڈن کی پوزیشن سے کہیں بہتر ہے۔ٹرمپ کو امیگریشن کے معاملے میں چھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے مگر یہاں بھی بائیڈن کے مقابلے میں کملا کی پوزیشن پندرہ پوائنٹس بہتر ہے۔

    خواتین ووٹرز میں کملا کی پوزیشن ٹرمپ سے13 پوائنٹس زیادہ ہے تاہم مرد ووٹرز میں انکی پوزیشن 9پوائنٹس کم ہے جبکہ سیاہ فام ووٹرز میں ٹرمپ کے مقابلے میں کملا کی مقبولیت 23 پوائنٹس سے بڑھ کر 54 پوائنٹس پر جا پہنچی ہے۔

    آزاد ووٹرز میں بھی کملا ہیرس کی پوزیشن ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں 9 پوائنٹس زیادہ ہوگئی ہے تاہم سب سے اہم یہ کہ کملا ہیرس کی مقبولیت 40 فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد تک جاپہنچی ہے جو بائیڈن ہی نہیں براک اوباما کو حاصل مقبولیت سے بھی زیادہ ہے۔

    1976 میں جمی کارٹر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ڈیموکریٹس اس مقام پر ہیں، سروے کرنیوالوں کے مطابق اس میں غلطی کی گنجائش تین اعشاریہ تین پوائنٹس ہے۔

    یادرہے کہ یہ سروے جمعرات سے اتوار کے دوران کیا گیا تھا اس لیے واضح نہیں کہ ٹم والز کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کے بعد کملا ہیریس کی پوزیشن میں کس قدر فرق آیا ہے۔

    نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کے لیے بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان پہلا مباحثہ جون کے مہینے میں ہوا تھا جس میں صدر بائیڈن کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی جس کے بعد انہوں نے انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا اور کملا ہیرس کو ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب انتخابات میں گہماگہمی جاری ہے ، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور نائب صدر ٹم والز کی فلاڈیلفیا میں ریلی نکالی گئی ، نائب صدر نامزدگی کے بعد پہلی تقریر میں ٹم والز نے ٹرمپ کو” عجیب الخلقت مخلوق“ قرار دے دیا۔

    ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا بھی اعلان کردیا ، مسک 12 اگست کو ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کریں گے۔

    قبل ازیں امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فاکس نیوز پر مباحثے کی پیشکش مسترد کردی جس سے صدارتی مباحثہ ہونے کا امکان ہی تقریبا ختم ہوگیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکینیڈا کااپنے سفارت کاروں کے بچوں کو اسرائیل سے نکالنے کا فیصلہ
    Next Article الیکشن ایکٹ ترمیمی بل عدلیہ کی آزادی پر شب خون ہے، اسد قیصر
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.