تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سپہ سالار کی جامع گفتگو ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے،وزیراعظم
    سیاست

    سپہ سالار کی جامع گفتگو ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے،وزیراعظم

    adminadminاگست 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپہ سالار کی جامع گفتگو ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔بدقسمتی سے ہم وہ مقام حاصل نہ کرسکے جو حاصل کرنا چاہیے تھا، آج بھی کمر کس لیں تو پاکستان کو اقوام عالم میں عظیم مقام دلا سکتے ہیں۔

    علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سپہ سالار کی انتہائی پْرجوش، ایمان افروز تقریر کے بعد کسی اضافے کی ضرورت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سپہ سالار حافظ قرآن ہیں، انہوں نے قرآن کریم کی روشنی میں جامع گفتگو فرمائی ہے، آج سنگین معاشی حالات ہیں جن کا سپہ سالار نے ذکر کیا، آج کسی سیاسی حکومت کا ذکر نہیں کروں گا۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہم وہ مقام حاصل نہ کرسکے جو حاصل کرنا چاہیے تھا، آج بھی کمر کس لیں تو پاکستان کو اقوام عالم میں عظیم مقام دلا سکتے ہیں، پاکستان کو جتنی آج قومی یکجہتی کی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی، جتنا تعاون حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان آج ہے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ جو پاکستانی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس لبادے میں دشمنی کر رہے ہیں ان کو پہچاننا ہے، شہداء کی سوشل میڈیا پر بے حرمتی کی جا رہی ہے، 9 مئی سے زیادہ دلخراش واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا ہے کہ قرض ایسا چنگل ہے جس سے آزادی حاصل کرنا آسان نہیں، ہمیں روکھی سوکھی کھانی ہے ملک کو قرض سے نجات دلانی ہے، پاور سیکٹر میں میری دن رات میٹنگز ہوتی ہیں، تمام امور پر ہماری سیاسی حکومت اور ہمارے ادارے یکسو ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ دن رات کوشش ہے کہ ملک کی معاشی مشکلات سے جان چھڑائی جائے، غریب آدمی مہنگائی میں پس گیا ہے، ملک کے مسائل پر بلاول بھٹو اور زرداری صاحب سے مشاورت ہو رہی ہے، غریب آدمی کے بجلی کے بل میں کمی لانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بھی میری صدر آصف زرداری سے بات ہوئی ہے، سپہ سالار بھی مشاورت میں شامل ہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں خوشی سے نہیں جا رہے، یہ مجبوری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ علماء سے لائق طبقہ کوئی نہیں جو امن کا پیغام لے کر چلے، ان پر ذمے داری ہے کہ معاشرے میں تقسیم در تقسیم کا خاتمہ کرائیں، اسلامی معاشی نظام پر علماء کرام بہترین روشنی ڈال سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان چین فرینڈ شپ سینٹر میں قومی علماء اور مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    علماء اور مشائخ کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء شریک ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر گیسٹ آف آنر ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکے پی میں طوفانی بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 61 ہوگئی،سینکڑوں گھروں کو نقصان
    Next Article پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹیشنری کے ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات ناکام
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.