تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آئی پی پیز سیاسی مسئلہ نہیں، اس پر بات چیت چل رہی ہے،عطاء تارڑ
    سیاست

    آئی پی پیز سیاسی مسئلہ نہیں، اس پر بات چیت چل رہی ہے،عطاء تارڑ

    adminadminاگست 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سیاسی مسئلہ نہیں، آئی پی پیز کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے، اوور بلنگ کے معاملات کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کچھ لوگ اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفی کمال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال پر مشتمل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں بجلی کے بلوں اور آئی پی پیز کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے، متحدہ قومی موومنٹ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس معاملے پر آواز بلند کی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم کا حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں مثبت کردار رہا ہے، بجلی کا معاملہ پوری قوم کا معاملہ ہے، 2013ء میں جب ہماری حکومت آئی تھی تو ہم نے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، اس وقت پنجاب اور وفاق کی حکومتوں نے سستے ترین بجلی کے پلانٹس لگائے تھے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہیں، وزیراعظم نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کیا جس کے بعد قانون کے اندر اسٹیٹ اون انٹرپرائزز کے ایکٹ میں ترمیم کی گئی، اس ترمیم کے ذریعے ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، ڈسکوز کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسکوز میں پروفیشنلز اور اہل افراد کو لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن وقت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو تین ماہ کے لئے 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی تھی، یہ رقم پی ایس ڈی پی کے بجٹ میں کٹوتی کر کے سبسڈی کی مد میں دی گئی تاکہ موسم گرما میں عوام کے بجلی کے بل کم آئیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوور بلنگ کے معاملات کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، بجلی چوری کے حوالے سے بھی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ آئی پی پیز سیاسی مسئلہ نہیں، آئی پی پیز کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے، ہر ایک چاہتا ہے کہ بجلی سستی ہو، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر اس لئے کاربند تھے کہ فسکل اسپیس پیدا کیا جائے تاکہ بجلی سستی ہو، ایم کیو ایم کے اکابرین نے اس قومی نوعیت کے معاملے کو اجاگر کیا، حکومت کی تمام اتحادیوں کا مشترکہ فرض ہے کہ وہ اپنی رائے دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحماس کے فوجی سربراہ محمد ضیف بھی فضائی حملے میں شہید،اسرائیل کا بڑا دعویٰ
    Next Article توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا،صدر زرداری
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.