اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اگلے 15 روز میں نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا، بانی پی ٹی آئی نے جیل سے حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر افسوس اور مذمت کا اظہار کیا۔
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم بڑا سیاسی اتحاد بنانے جارہے ہیں، اگلے 15 روز کے اندر بڑا اتحاد بنائیں گے، ہم ہر اس پارٹی کو ساتھ ملائیں گے جو اس حکومت کے خلاف ہو، آئندہ دو ہفتے میں بڑا اتحاد بنائیں گے۔
انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسیران کے لیے آواز اٹھانی ہے، پورے ملک کے لوگوں کو جلسے میں آنا ہے تاکہ ہم بتاسکیں کہ یہ ملک آئین کے مطابق چلے گا۔
انہوں ںے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔