تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » رؤف حسن دہشت گردی کے مقدمہ میں بھی گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
    پاکستان

    رؤف حسن دہشت گردی کے مقدمہ میں بھی گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    adminadminجولائی 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو دہشت گردی کے مقدمے میں بھی گرفتار کرلیا گیا، اے ٹی سی نے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

    تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا جس میں ان پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق احمد جنجوعہ کے بیان پر رؤف حسن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    بعد ازاں سی ٹی ڈی نے انہیں انسداد دہشت گری کی عدالت اسلام آباد میں پیش کردیا جہاں سماعت انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ رؤف حسن کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

    رؤف حسن روسٹرم پر آئے تو جج نے پوچھا آپ کا کل میڈیکل ہوگیا تھا؟ اس پر انہوں ںے کہا جی ہوگیا تھا! مجھے میڈیکل ایشو کے باوجود جیل شفٹ کردیا گیا۔

    ملزم کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ رؤف حسن کو گزشتہ روز ایف آئی اے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا، ہمیں یہ کلیئرنس نہیں ہورہی کہ سی ٹی ڈی نے گرفتار کب کیا؟

    پراسکیوٹر نے کہا کہ رؤف حسن کو شامل تفتیش کل کرلیا گیا تھا مگر گرفتاری آج کی گئی۔

    جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ 30 جولائی کی ضمنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ رؤف حسن کو کچہری کے احاطہ سے ہی تفتیش میں شامل کرلیا گیا۔

    وکیل علی بخاری نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کل ہی گرفتاری ڈال دی گئی تھی، رؤف حسن گزشتہ 8 دن سے ایف آئی اے کی کسٹڈی میں ہیں، دہشت گردی کی ایف آئی آر میں رؤف حسن نامزد نہیں ہیں، نامزد ملزم کے بیان پر گرفتار کیا گیا ہے، الزام لگایا گیا کہ احمد وقاص جنجوعہ کو دہشت پھیلانے کے لیے 3 لاکھ روپے دیے ہیں پیسے ریکور کرنے کے لیے تو جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

    وکیل علی بخاری نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے 32 بندوں کے موبائل واپس کرائے تھے، رؤف حسن کے موبائل فون، لیپ ٹاپ سب ایف آئی اے کے پاس ہیں، اسی بنیاد پر جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

    عدالت نے سی ٹی ڈی سے پوچھا کہ کن وجوہات کی بنا پر آپ جسمانی ریمانڈ چاہتے ہیں؟ اس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان ناموں کی تفتیشں کرنی ہے جنہوں نے بارودی مواد دیے، ان ناموں کا معلوم کرنے کے بعد ان بندوں کو پکڑنا ہے۔

    بعدازاں عدالت نے رؤف حسن کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈے کے حوالے کردیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیلی حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر امریکی مؤقف سامنے آگیا
    Next Article خدیجہ شاہ کا رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.