تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل
    سیاست

    آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل

    adminadminجولائی 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں انتخابات ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024 پیش کردیا گیا جس کے مطابق آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا۔

    اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے الیکشن ایکٹ میں دوسری ترمیم کا بل پیش کیا۔

    مجوزہ بل میں الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 66اور104میں ترمیم پیش کی گئی جس کے تحت آزاد امیدوار آئین اور قانون میں درج مخصوص مدت کے بعد کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حق استعمال نہیں کرسکتے۔

    بل کے متن میں تجویز دی گئی ہے کہ آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 میں آزاد امیدواروں کو دوبارہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ مجوزہ مدت کے اندر مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں ہوگی۔

    مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ جس امیدوار نے ریٹرننگ افسر کے سامنے جماعت سے وابستگی کا بیان حلفی جمع نہ کرایا ہو اسے آزاد تصور کیاجائے گا۔ الیکشن کے بعد پارٹی وابستگی ظاہر کرنے والا امیدوار کسی سیاسی جماعت کا امیدوار نہیں سمجھا جائیگا اور الیکشن کا دوسرا ترمیمی بل 2017سے نافذ العمل ہوگا ۔

    وزیر قانون نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی سفارش کردی اور اسپیکر نے اسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا اور اسپیکر قومی اسمبلی کی چیئرمین کمیٹی کو کمیٹی اجلاس کل ہی طلب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان نیشنل ایکسی لینس انسٹی ٹیوٹ بل 2024 منظور کیا گیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے رکن امجد علی خان نے دستور پاکستان میں جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کا ترمیمی بل 2024قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

    پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل، ویسٹ پاکستان مینٹیننس پبلک آرڈر ترمیمی بل صاحبزادہ صبغت اللہ نے ایوان میں پیش کر دیا گیا جسے اسپیکر نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ اس کے علاوہ آغا رفیع اللہ نے فیڈرل ایمپلائز بینوویلینٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

    آرٹیکل 9 الف کا اضافہ کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کا بل امجد علی خان نے ایوان میں پیش اور اسے بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس ، درویش تو چار بجے تہجد پڑھتا ہے یہ کیسا درویش ہے، جج کے ریمارکس
    Next Article جرمن ہوٹل میں دماغ کو چکرادینے والے انوکھے ڈیزائن کے قالین
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.