تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نورولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے خلاف انسداد دہشتگردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج
    پاکستان

    نورولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے خلاف انسداد دہشتگردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج

    adminadminجولائی 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: نورولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے خلاف انسداد دہشتگردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی لیک خفیہ کال کے خلاف قانونی کارروائی کے اگلے مرحلے میں دونوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ضلع شمالی وزیرستان میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سینٹر پر حملوں پر نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔

    گزشتہ دنوں نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی جس میں نورولی محسود پاکستان میں سرکاری املاک خصوصا اسکول اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے احمد حسین عرف غٹ حاجی کو ہدایات دے رہا تھا۔اس کال کے تناظر میں خوارج نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں واقع دیہی ہیلتھ سنٹر، میر علی میں گرلز سکول اور ٹانک میں ضعیف استاد کی ٹارگٹ کلنگ جیسے دہشت گردانہ حملے کئے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خفیہ کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت ثابت ہوا۔دہشتگردی کے ان حملوں میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ فتنہ الخوارج کو نام نہاد شریعت کے لبادے میں چھپ کر مکروہ حرکات اور معصوم عوام کا خون بہانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبجلی کا بھاری بل، خاتون نے آپریشن کے بجائے بل ادا کرکے خودکشی کرلی
    Next Article ملک کے بیشترعلاقوں میں بادلوں کی دبنگ انٹری ، جھل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقے زیر آب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.