تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینےکا تحریری فیصلہ جاری
    سیاست

    فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینےکا تحریری فیصلہ جاری

    adminadminجولائی 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس جواز کے بغیر جیل ٹرائل آئین سے متصادم ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس سمن رفعت امتیاز نے 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ فیئر ٹرائل کا حق کا تقاضا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمے کی سماعت اوپن کورٹ میں ہو۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ جیل ٹرائل کے احکامات درخواست گزار کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیتے ہیں، بغیر کسی ٹھوس جواز کے جیل ٹرائل کا انعقاد آئین سے متصادم ہےْ۔

    عدالت عالیہ نے اسی بنیاد پر الیکشن کمیشن کے جیل ٹرائل کے احکامات اور نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دیے اور کہا کہ جیل میں ہونے والی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اوپن کورٹ نہ ہونے کی بنا پر فیئر ٹرائل کے برخلاف ہے۔

    جسٹس ثمن رفعت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کی ہونے والی کارروائی فیئر ٹرائل کے برخلاف ہونے پر غیر مؤثر قرار دی جاتی ہے اور فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتاجروں نے بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی
    Next Article وزیراطلاعات پنجاب کی یوٹیوبر عمر عادل کیخلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو درخواست
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.