تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اپنے فیصلے خود کریں گے، صوبے میں آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، علی امین گنڈا پور
    پاکستان

    اپنے فیصلے خود کریں گے، صوبے میں آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، علی امین گنڈا پور

    adminadminجولائی 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بنوں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے اور بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے میں آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔

    بنوں امن پاسون ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سب سے پہلے پختونخوا کی پختونوں کی تاریخ ہے، پاکستان کو آزاد کرانے میں پختونخوا اور پختونوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے خون بھی بہایا اور تن من دھن کی قربانی دی، غلط پالیسی والے امریکا کے غلام غلط پالیسی سے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس صوبے میں بحیثیت وزیر اعلیٰ آپریشن کی اجازت نہیں ہونے دیں گے، ہمارے نام پر ڈالر لیے گئے قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، اس ملک کے لیے قربانی دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے، بنوں کے عوام کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں، انتظامیہ نے بھی اہم کردار ادا کیا، جیسے آپ کی خواہش تھی ویسا ہی اپیکس کمیٹی میں کیا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ چند عناصر توڑ مروڑ کر بات پیش کرتے ہیں، مدرسے کے بچے ہمارے دلوں کے اندر ہیں، کوئی الفاظ میں تبدیلی کرتا ہے تو اس کو ڈیلیٹ کریں، مدرسے کے بچوں میں بجٹ میں حصہ ہے، مساجد کے بچوں کو تعلیم سمیت ہر قسم کی سہولت دیں گے۔

    جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اپنی اصلاح کرو جو اصلاح نہیں کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی، کوئی مسلح گروپ مجھے نظر نہیں آئے، میرے عوام میری ذمہ داری ہے، کوئی بھی ناجائز ان پر ہاتھ نہیں ڈالے گا۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرپشن اور منشیات کو نہ چھوڑو، نشان دہی کرو اور مقابلہ کرو میں آپ کے ساتھ ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا قومی فرض ہے انفرادی رویے سے اختلاف ہوسکتا ہے، شہید پر اگر کوئی بات اور دل آزاری ہوں تو اس کی کوئی اجازت نہیں دیں گے، پاک فوج اور پولیس کے شہدا ہمارے شہدا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام ہوں گے، جس کی کوئی تشہیر نہیں ہوگی، بنوں گراؤنڈ میرا وعدہ ہے، آپ کے لیے بناؤں گا اور اپنا حق لے کے رہیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفرانس میں اولمپک کی تقریب سے چند گھنٹے قبل ریلوے اسٹیشن پر حملہ،ہرطرف کھلبلی مچ گئی
    Next Article چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.