تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ضلع کرم میں زمینی تنازع پر دو قبائل میں جھڑپ، 10 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
    پاکستان

    ضلع کرم میں زمینی تنازع پر دو قبائل میں جھڑپ، 10 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

    adminadminجولائی 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ضلع کرم کے مختلف گاؤں کے درمیان زمینی تنازع پر جنگ بندی تاحال نہیں ہوسکی تاہم جنگ بندی کے لیے جرگہ مختلف نکات پر رضامند ہوگیا، جھڑپوں میں اب تک 10 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں‌ زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 10 افراد جاں‌ بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کے مطابق کرم کے علاقے بوشہرہ اور مالی خیل کے درمیان زمین کے تنازع پر گزشتہ شام کو فائرنگ کا سلسلہ شروع گیا تھا جو ضلع کے دیگر علاقوں پیواڑ و تری منگل تک پھیل گیا۔

    دونوں فریقین ایک دوسرے کے مورچوں پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں‌ سے حملہ آور ہوئے جس کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں‌بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
    اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 37 افراد کو لایا گیا ہے جس میں 15 افراد اسپتال میں‌ زیر علاج ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے فائر بندی کے لیے کوشش جاری ہے اور آج گرینڈ جرگہ کی مدد سے دونوں فریقین کے درمیان فائربندی ممکن ہے۔

    خیال رہے کہ بوشہر اور مالی خیل کے درمیان زمین کا تنازع ایک عرصے سے جاری ہے چونکہ دونوں اقوام کے فرقے الگ ہیں اس لیے یہ تنازع اکثر فرقہ وارانہ فسادات میں تبدیل ہو جاتا ہے اور پورے ضلع میں جھڑپیں شروع ہو جاتی ہیں۔ جھڑپیں بوشہرہ، ڈنڈر، بالش خیل، ہار کلے، پیواڑ اور شپینہ شگہ گیدو کے درمیان جاری ہیں۔ دونوں جانب شدید فائرنگ کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب گرینڈ جرگہ گورنر کاٹیج پارا چنار میں ختم ہوگیا، جہاں مشران قوم اپر کرم سے بوشہرہ کی طرف جبکہ لوئر کرم سے بھی مشران اپنے فریق کی جانب روانہ ہوگئے ہیں، جرگہ کے مطابق مکمل طور پر جنگ بندی ہوگی، اگر کسی فریق نے خلافِ ورزی کی تو حکومت جواب کارروائی کرے گی۔

    ادھر وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ان جھڑپوں کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس فریقین کے درمیان سیز فائر کرنے کے لئے موثر کردار ادا کرے اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے اور علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

    انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ اور پولیس علاقے میں حکومت اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلی نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع مل بیٹھ کر قبائلی روایات کے مطابق جرگے کے ذریعے حل کریں کیونکہ جائیداد کے تنازعات پر اس طرح کی جھڑپیں علاقے کے امن کو خراب کر سکتے ہیں اور تنازعے کو باہمی مشاورت سے پر امن طریقے انداز میں حل کرنا فریقین سمیت پورے علاقے کے مفاد میں ہے۔

    وزیر اعلی نے ان جھڑپوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج پیر تک ملتوی کرنے کا اعلان
    Next Article ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کے والد پر سنگین الزامات
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.