تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وفاقی اداروں نے بنوں واقعے پر صوبائی حکومت اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا، بیرسٹر سیف
    سیاست

    وفاقی اداروں نے بنوں واقعے پر صوبائی حکومت اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا، بیرسٹر سیف

    adminadminجولائی 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بنوں واقعے پر وفاقی اداروں نے صوبائی حکومت اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا، جس میں عطا تارڑ کا کردار مضحکہ خیز ہے۔

    وزیراعلی علی امین گنڈاپورکی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایپکس کمیٹی کااجلاس وزیراعلی کی زیرصدارت ہوا جس میں عسکری حکام اوربنوں جرگہ ارکان شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ بنوں میں کینٹ حملے میں 8 فوجی اہلکار اور دو سویلین شہید ہوئے جبکہ 19 جولائی کے احتجاج میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    بیرسٹر سیف نے بتایا کہ گزشتہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دوررس فیصلے کیے گئے تھے، حکومت نے فوری طورپر معاملے کوکنٹرول میں لیا اور حالات کوپرامن کیا، امن کمیٹی سے بات چیت ہوئی اورمطالبات وزیراعلی کوپیش کیے گئے۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبہ بھرسے متعلق 16 نکات پر بات چیت کی، جس میں عزم استحکام بھی شامل ہے، آپریشن عزم استحکام کے لیے طریقہ کار ہونا چاہیے بصورت دیگر اس کی اجازت نہیں دے سکتے، اس آپریشن کے حوالے سے جان بوجھ کر کنفیوژن پیدا کی گئی لیکن یہ کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں ہے جبکہ جوکاروائیاں پہلے سے چل رہی ہیں وہ جاری رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہر آپریشن کے فرنٹ پر پولیس اورسی ٹی ڈی ہوں گی، 3.3 ارب روپے پولیس اور سی ٹی ڈی کو وسائل کی فراہمی کے لیے دیئے گئے ہیں، سیکورٹی اہلکار بڑھائیں گے، 500 اہلکار کلاچی کے لیے ہونگے، سی ٹی ڈی کے لیے متعلقہ اضلاع سے بھرتی کی جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ امن و امان کیلیے عسکری قیادت مکمل طورپرتعاون کرے گی جبکہ ایپکس کمیٹی کا دائرہ کار ڈویژنل اوراضلاع تک پھیلایا جائےگا، دہشت گردوں کی ناکہ بندی اورچیک پوسٹوں پرمکمل پابندی اورایکشن لیاجائے گا اور جنوبی اضلاع کے لیے زیادہ وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس اورسی ٹی ڈی فرنٹ پررہتے ہوئے کاروائیاں کرے گی جبکہ بنوں واقعہ کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنے گا جبکہ ہم انتظامی رپورٹ مرتب کررہے ہیں، جیسے ہی چیف جسٹس عدالتی کمیشن کے لیے رکن نامزد کریں گے تو انتظامی انکوائری بھی ان کے تحت آجائے گی۔

    بیرسٹر سیف نے کہ کہ وزیراعلی کل بنوں کا دورہ کریں گے اور وہاں پر تین بجے عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے، سیاست سے قومی مفادات کونقصان پہنچتا ہے، فوج اور صوبائی حکومت کے خلاف بنوں کے حوالے سے پروپیگنڈہ کیا گیا اور وفاقی حکومت کے ادارے پروپیگنڈہ میں مصروف رہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس پروپیگنڈے میں عطاء تارڑ کا مضحکہ خیز کردار ہے جبکہ ایک صوبے کا بھی کردار ہے جس نے تنقید کے چکر میں پروپیگنڈا کیا اور ان لوگوں نے عزم استحکام کی طرز پربنوں واقعہ پرکنفیوژن پیدا کی۔

    انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں طے پایا ہے کہ مدارس و مساجد میں چھاپوں کی صورت میں یہ کاروائی پولیس اورسی ٹی ڈی کرے گی۔ مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پہلے عسکریت پسند شمالی علاقوں میں متحرک تھے اب جنوبی اضلاع میں ہیں، اب دہشت گرد بلوچستان کے راستے خیبرپختونخوا آرہے ہیں، جوادارے امن و امان کے حوالے اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہے ان کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔

    مشیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کیے تھےلیکن الٹاہم پرالزامات لگائے گئے، جوہتھیار رکھ کر بات کرے اس سے بات ہونی چاہیے یہی اسلامی طریقہ کار ہے، خون بہت بہہ چکا ہے مذاکرات اور بات چیت سے مسائل حل کیے جائیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہم نے ریاست کو سیاست پر ترجیح دے کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،وزیراعظم
    Next Article کے پی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.