تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے یہ اعتراف نہیں سزا دینے کا وقت ہے،مریم اورنگزیب
    سیاست

    بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے یہ اعتراف نہیں سزا دینے کا وقت ہے،مریم اورنگزیب

    adminadminجولائی 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نہ سمجھتے ہیں نہ چاہتے ہیں کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگے، بانی پی ٹی آئی نے خود اعتراف کرلیا ہے بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے یہ اعتراف نہیں سزا دینے کا وقت ہے۔

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ 9مئی کی کال میں نے دی تھی، بانی پی ٹی ا?ئی کے9مئی کال سے متعلق اعتراف پر حیرانی نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ یہ اعتراف کا وقت نہیں سزا کا وقت ہے، بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے، معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ ریاست کا ہے، 2014سے ایک شخص نے اپنے عمل کے ذریعے ریاست پر چڑھائی کی، جنگی حالات میں بھی کبھی سرکاری ٹی وی پر حملہ نہیں ہوا، 2014کے دھرنے میں حکومت کے خلاف ڈی چوک پر قبریں کھودی گئیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے چڑھائی کرنے کا کہا،سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے دھوئے گئے،منتخب وزیراعظم کو گلے سے پکڑ کر باہر نکالنے کا کہا جاتا رہا،2018 میں آرٹی ایس بٹھا کر اسی شخص کو مسلط کیاگیا،یہ شخص ملک کو ڈیفالٹ کرکے چلا گیا پھر آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ مدد نہ کرو۔

    سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل دہشتگردی سے باہر بیٹھے نمائندوں کے ذریعے ملکی اداروں پر چڑھ دوڑے، ان کے دور میں عوام مہنگائی کارونا روتے تھے، چینی کیلئے قطاریں لگتی تھیں، ان کے دور میں ملک کو 4ٹکڑوں میں تقسیم اور جلانے کی باتیں کی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں پولیس گرفتاری کیلئے وارنٹ لیکر جاتی تھی تو ہاتھ اوپر ہوتے تھے، بانی پی ٹی آئی عدالتی حاضری کے حکم نامہ پر لشکر لیکر عدالت گئے، زمان پارک دہشتگردی کا اڈا بنا ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی نالائقی،نااہلی کی وجہ سے ملک کو بھوکا کرکے چلا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے ہاتھ لگایا تو سخت ری ایکشن آئے گا، کہتے ہیں ان کا سوشل میڈیا کا سینٹر بند کردیاگیا، کہتے ہیں ہمارے پاس احتجاج کا جمہوری حق ہے۔

    سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کی کال دیکر کہتے ہیں جاوٴ کوئٹہ میں چھاوٴنی پر حملہ کردو، پر امن احتجاج کی کال دی اور کہا جی ایچ کیو پر حملہ کردو، پر امن احتجاج کی کال دی اور کہتے ہیں جاوٴ ایم ایم عالم کا جہاز گرادو، یہ کھیل تب شروع ہوتا ہے جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے رینجرز،ایمبولینس کی گاڑیاں جلائیں، کیا ریاست پر حملہ کرنا انقلاب ہے؟، سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، پاکستان کے دوسرے کسی مجرم سے یہ باتیں نہیں کی جاتیں، توشہ خانہ کیس میں کہا میری گھڑی میری مرضی، خاتون جج کو کہتا ہے میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں 190 ملین پاوٴنڈز سے نوجوانوں کی تعلیم کیلئے ٹرسٹ بنایا، سارے ریفرنسز جمع ہوچکے ہیں، اسی پر تحقیقات جاری ہیں، موصوف تحقیقات کیلئے تیار نہیں ہیں، اللہ کا شکر ہے موصوف نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ ہم نہ سمجھتے ہیں نہ چاہتے ہیں کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگے، بانی پی ٹی آئی نے خود اعتراف کرلیا ہے میں ڈیجیٹل دہشتگرد ہوں، جو جرم کرتا ہے اور مانتا بھی ہے اس کو سزا دی جائے، کھلم کھلا آئین شکنی کی گئی اور کی جارہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف ملک کو ترقی دینے کی نیت سے آئے ہیں، وزیراعظم دن رات کام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز بھی عوام کے ریلیف کیلئے کام کررہی ہیں، انشاء اللہ پورے 5سال حکومت کریں گیاور ملک میں استحکام لائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیٹرولیم نرخ مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرکے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ
    Next Article رابی پیرزادہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء پربول پڑیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.