تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صدر زرداری کی کراچی میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت
    پاکستان

    صدر زرداری کی کراچی میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت

    adminadminجولائی 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں شہری سیلاب کی روک تھام کیلئے جامع منصوبہ جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت کراچی کو شہری سیلاب سے بچانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایڈجوٹنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہری سیلاب روکنے کیلئے جامع منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر تیار کرنا ہوگا، کراچی کو شہری سیلاب سے بچانے کیلئے حکومت سندھ پائیدار اور طویل مدتی حکمت عملی اپنائے۔ عالمی معیار کے مطابق سیوریج اور سیلابی پانی کے موثر انتظام کا نظام اپنانا ہوگا، کراچی میں زیرِ زمین سرنگوں کے ذریعے سیلاب پر قابو پانے کی فزیبلٹی اسٹڈی تین ماہ میں مکمل کی جائے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ کراچی اور اس کے ساحلی علاقوں کو صاف ستھرا بنانے، دنیا کے دیگر میٹروپولیٹن شہروں کے برابر لانے کی ضرورت ہے، سرنگوں کے مجوزہ منصوبے کے نمایاں ماحولیاتی اثرات ہوں گے۔ حکومت سندھ بین الاقوامی ڈونرز سے سرنگوں کے مجوزہ منصوبے کیلئے ماحولیاتی فنانسنگ حاصل کرنے پر غور کرے۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آلودہ پانی صاف کرنے کے نظام کی تعمیر سے بلوچستان کو بھی زراعت کیلئے پانی میسر ہوگا، صاف پانی کے نظام کی تعمیر سے ماہی گیری کے شعبے کو بھی فروغ حاصل ہوگا، حیدرآباد شہر کو بھی شہری سیلاب اور سیوریج کے مسائل کا سامنا ہے ، ترجیحاً حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں صدر مملکت کو عالمی آبی اور سیوریج مینجمنٹ ماہرین کی طرف سے جامع بریفنگ دی گئی جس میں ماہرین نے کراچی میں شہری سیلاب اور سیوریج کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مختلف تجاویز دیں، ماہرین نے واشنگٹن ، لندن اور سنگاپور کے زیرِ زمین سرنگوں کے سیوریج نظام پر بھی روشنی ڈالی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی کے ہائی فلڈ زونز میں موجودہ سڑکوں کے نیچے چھوٹی اور بڑی سیوریج سرنگوں کا جال بچھایا جا سکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زیر ِزمین سرنگوں سے عوام، ٹریفک اور زمین کی ملکیت کے حوالے سے پریشانی نہیں ہوگی، کراچی میں تقریباً 450 ملین گیلن یومیہ سیوریج پیدا ہوتا ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ سیوریج اور بارش کا پانی چھوٹے اور بڑے کھلے نالوں میں جمع ہوتا ہے، سیوریج اور سیلابی پانی بغیر ٹریٹمنٹ سمندر میں چھوڑنے سے سمندری ماحولیاتی نظام آلودہ ہوتا ہے، کراچی کے نالوں کے موجودہ نیٹ ورک کی صلاحیت محدود ہے، نالوں کا موجودہ جال عام حالات میں تقریباً 50 فیصد بارش کے پانی کو جذب کرتا ہے، کراچی کے سسٹم کی جانب سے اضافی پانی جذب نہ ہونے سے شہری سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمتنازع پالیسیاں ،بھارت میں رواں برس ایک ہزار سے زائد کسانوں نے خودکشی کر لی
    Next Article ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی حکومت کی ناکامی ہے، عمر ایوب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.