تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تحریک انصاف کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کیلئے مشاورت
    پاکستان

    تحریک انصاف کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کیلئے مشاورت

    adminadminجولائی 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر اراکین کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے خلاف بھرپور قانونی اور سیاسی جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور چاروں اراکین کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے پر مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

    پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس بمعہ ثبوت دائر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی تجویز زیر غور آئی اور ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری بیرسٹر علی ظفر کو دی گئی ہے۔

    اجلاس سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کے اجلاس میں شبلی فراز، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا اور دیگر وکلا نے شرکت کی تاہم ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کے ایک اور اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحادثاتی حکومتوں سے جنم لینے والی نسل شیروانی سلوا کر تیار بیٹھتی ہے، خواجہ آصف
    Next Article بنوں امن مارچ واقعے میں تحریک انصاف ملوث ہے،عطا تارڑ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.