اسلام آباد: پاکستان نے فرینکفرٹ، جرمنی میں اپنے قونصل خانے پر انتہا پسند گروہ کی جانب سے کیے گئے حملے اور جرمن حکام کی طرف سے قونصل مشن کے احاطے کے تقدس اور سلامتی کے تحفظ میں ناکامی کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان نے جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے فرینکفرٹ میں قونصل خانے پر افغان شہریوں کے حملے کی مذمت کی۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ جرمن حکام پاکستانی عملے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ واقعے میں قونصل خانے اورسفارتی عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔