تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نعمان اعجاز نے امبانی کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
    فن و فنکار

    نعمان اعجاز نے امبانی کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    adminadminجولائی 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی مہنگی ترین شادی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

    ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی طویل عرصے سے جاری شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

    سات ماہ قبل شروع ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک ممبئی میں جاری رہیں جن میں بالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دُنیا بھر کی شوبز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی۔

    بھارت کی اس عالیشان اور مہنگی ترین شادی کے جہاں سوشل میڈیا سمیت عالمی میڈیا پر خوب چرچے ہیں تو وہیں بہت سی مشہور شخصیات نے مکیش امبانی پر تنقید بھی کی ہے۔

    ان شخصیات کا کہنا ہے کہ دُنیا بھر میں بڑھتی غربت کی وجہ سے جہاں لوگ بھوک سے مررہے ہیں تو وہیں مکیش امبانی اپنی دولت کی ضرورت سے زیادہ نمائش کررہے ہیں۔

    اب پاکستان کے سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مکیش امبانی کے مخالفین کی تنقید پر ردعمل دیا ہے۔

    نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہیں ہمیشہ کی طرح مُسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں ایک بات سمجھ نہیں پا رہا کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر تنقید کرنے والے یہ لوگ کون ہیں؟

    اُنہوں نے کہا کہ لوگ امبانی کی شادی پر تنقید کرنا چھوڑ دیں کیونکہ یہ اُن کی شادی، ان کی خوشی اور ان کا پیسہ ہے لہٰذا انہیں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے دیں۔

    نعمان اعجاز نے کہا کہ اگر آپ امبانی کی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے ہیں تو پھر اُنہیں نظر انداز کریں، اپنی رائے دینا اور تنقید کرنا درست نہیں۔

    سینیئر اداکار نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ دعا کریں کہ آپ بھی ایک دن اتنے امیر ہو جائیں کہ ایسی شادی کر سکیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے، صدر پاکستان چیمبر آف کامرس
    Next Article جرمن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، قونصل خانے پر حملے کی مذمت
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.