تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کیخلاف قرارداد منظور
    نمایاں

    اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کیخلاف قرارداد منظور

    adminadminجولائی 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب: اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں فلسطین دشمنی پر مبنی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے حق میں 69 ارکان نے ووٹ دیا جب کہ صرف 9 نے مخالفت کی۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق قرارداد پر رائے شماری کے وقت اپوزیشن لیڈر اور سابق نگراں وزیر اعظم یائر لیپڈ کی سینٹرل لیفٹ پارٹی کے ارکان سیشن چھوڑ کر چلے گئے تھے اس کے باوجود کہ ان کی جماعت دو ریاستی حل کے حق میں ہے۔

    پارلیمنٹ میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ اور خطے میں عدم استحکام کا باعث ہوگا۔ایسی کسی بھی ریاست کے قیام سے اسرائیل فلسطین تنازع کو ہوا ملے گی۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ ’’کنیسٹ‘‘ اس سے قبل بھی فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرچکی ہے۔

    فلسطین اتھارٹی کے حسین الشیخ نے سوشل میڈیا پر قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی اس قرارداد کی منظوری سے صیہونی ریاست کی نسل پرستی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تصدیق کرتا ہے۔

    حسین الشیخ نے مزید کہا کہ قرارداد کی منظوری کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل فلسطین پر اپنے ناجائز قبضے کو ہمیشہ کے لیے برقرار رکھنے کی پالیسی پر بضد ہے۔

    اسی طرح فلسطینی جماعت کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ برغوتی نے قرارداد کی منظوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں سے کسی ایک بھی رکن نے قرارداد کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔ جس سے ان کی نیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    اردن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ قرارداد کی منظوری بین الاقوامی قانون کی “خطرناک” خلاف ورزی ہے۔

    یاد رہے کہ 1993 میں اوسلو معاہدے پر پہلی بار فلسطینی اور اسرائیلی رہنماؤں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جس میں ایک قابلِ عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    تاہم اسرائیل نے ہمیشہ ہی اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر یہودی آبادکاری اور غزہ کی مسلسل ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleیو اے ای کی فرسٹ ویمن بینک کی خریداری میں اظہار دلچسپی
    Next Article مخصوص نشستوں کا معاملہ ،نواز شریف کا اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    عالمی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

    نومبر 11, 2024

    اسپین میں طوفانی بارشوں سے62 افراد ہلاک ،سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

    اکتوبر 30, 2024

    حزب اللّٰہ کے نئے راکٹ حملوں میں 9 اسرائیلی زخمی ہوگئے

    اکتوبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.