تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملاکر فروخت ہونے کا انکشاف، اوگرا کا کارروائی کا فیصلہ
    پاکستان

    ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملاکر فروخت ہونے کا انکشاف، اوگرا کا کارروائی کا فیصلہ

    adminadminجولائی 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: سندھ میں ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملاکر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد اوگرا نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    صوبہ سندھ کے مختلف مقامات خصوصاً سکھر کے قریب پنوعاقل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ایل پی جی میں ملانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، پنو عاقل کے اسسٹنٹ کمشنر نے چار مقامات پر چھاپے مار کر ان غیر قانونی سرگرمیوں کا سراغ لگاکر تمام مقامات کو فوری طور پر سیل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا۔

    اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم نے پنو عاقل میں ایل پی جی سائٹس کا معائنہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تمام سائٹس غیر قانونی اور غیر محفوظ حالات میں چل رہی ہیں۔ مناسب ایل پی جی ٹینکوں کے بجائے اسٹوریج کے لئے ایل پی جی باؤزر کا استعمال کیا جارہا تھا اور غیر معیاری آلات پائے گئے تھے۔

    اس حوالے سے چیئرمین اوگرا مسرور خان کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں اتھارٹی ممبران، انفورسمنٹ، لیگل اور ایل پی جی ٹیموں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس خطرناک عمل سے وابستہ ممکنہ طور پر قیمتی جانوں کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صوبائی چیف سیکریٹریز، اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز پر زور دیا گیا کہ وہ اس غیر قانونی عمل کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائیں۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ اوگرا اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے اپنے قواعد و ضوابط کے تحت تمام قانونی آپشنز کو بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہے جس کا مقصد عوام کی قیمتی جانوں اور املاک کا تحفظ ہے۔

    ان نتائج کے مدنظر اوگرا نے اس غیر قانونی سرگرمی کے خاتمے کے لیے تمام قانونی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتھارٹی نے پنو عاقل میں اپنے قانونی مشیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کیس کی پیروی کریں اور عوام کے تحفظ کے لئے اوگرا کا نقطہ نظر پیش کریں۔

    اوگرا نے کمشنر سکھر اور کسٹمز کلکٹریٹ کو بھی خطوط ارسال کیے ہیں جن میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ علاقے میں ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کو روک کر مقامی سطح پر حفاظت کو یقینی بنائیں۔

    خیال رہے کہ ایل پی جی انتہائی آتش گیر گیس ہے جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ملاپ سے مہلک خطرات پیدا ہوتے ہیں، جن میں منفی ماحولیاتی اثرات بھی شامل ہیں۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ میں ایل پی جی کے مقابلے میں زیادہ پریشر ہوتا ہے۔ جو سنگین حفاظتی خدشات کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ ایل پی جی کے لئے تیار کردہ سامان مناسب طریقے سے کام نہیں کرتا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی پر پابندی کا حکومتی فیصلہ فاشزم کی مثال ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
    Next Article پی ٹی آئی پر پابندی اور لیڈر شپ پر آرٹیکل 6 لگانا بدترین حماقت ہے،سینیٹر مشتاق احمد
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.