تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بلوچستان سے کراچی آنے والی دو بسوں سے ایک کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
    پاکستان

    بلوچستان سے کراچی آنے والی دو بسوں سے ایک کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    adminadminجولائی 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان کسٹمز کراچی نے بلوچستان سے کراچی آنے والی دو بسوں سے 9 کلو گرام بھنگ برآمد کرلی جس کی مالیت 1 کروڑ 62 لاکھ روپے ہے۔

    کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم ڈپٹی کلکٹر کسٹمز محمد رضا نقوی کی قیادت میں دو مختلف انفارمیشن بیسڈ کارروائیوں میں 9 کلوگرام قیمتی اور مہنگی منشیات ماریجوانہ (بھنگ) برآمد کرلی۔ ماریجوانہ بلوچستان سے مسافر بسوں کے خفیہ خانوں میں منظم انداز میں چھپاکر کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

    آپریشنل ہیڈ محمد رضا نقوی کے مطابق دونوں کارروائیوں میں برآمد ہونے والی ماریجوانہ کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 62 لاکھ روپے ہے، دونوں کارروائیوں میں استعمال ہونے والی 5 کروڑ روپے مالیت کی دو مسافر بسیں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کسٹمز موچکو چیک پوسٹ پر پہلی کارروائی میں بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر BTA121 کے خفیہ خانوں سے 65لاکھ روپے مالیت کی 3.6کلوگرام ماریجوانہ برآمد کی گئی جبکہ دوسری کارروائی میں بھی بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر JG5645 سے 97لاکھ روپے مالیت کی 5.4کلو ماریجوانہ برآمد کی گئی۔

    کسٹم آفیسر رضا نقوی نے بتایا کہ کسٹمز ایکٹ مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ ضبط شدہ منشیات اور دونوں بسیں اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردی گئی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ غیرآئینی ہے، فوری واپس لیا جائے، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان
    Next Article پی ٹی آئی پر پابندی کا حکومتی فیصلہ فاشزم کی مثال ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.