تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ غیرآئینی ہے، فوری واپس لیا جائے، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان
    پاکستان

    تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ غیرآئینی ہے، فوری واپس لیا جائے، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان

    adminadminجولائی 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ایچ آرسی پی) نے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی آئی ٹی ) پر پابندی کے فیصلے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے پرحیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ اقدام نہ صرف آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت پارٹی ممبران کے ایسوسی ایشن کے حق کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ یہ جمہوری اصولوں کے لیے بھی بہت بڑا دھچکا ہے، خاص طور پر جب سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے۔

    ایچ آرسی پی کا کہنا ہے اس طرح کے اقدام سے سیاسی مایوسی کا اظہار ہوتا ہے، یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کی پیروی کرتا ہے جس نے پی ٹی آئی کو خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کا اہل بنانے کے بعد مؤثر طریقے سے قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی جماعت بنا دیا ہے۔

    ایچ آر سی پی مطالبہ کرتی ہے کہ اس غیر آئینی فیصلے کو فوری واپس لیا جائے۔ اس طرح کے اقدامات سے ملک میں پولرائزیشن ، سیاسی افراتفری اور تشدد کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سیاسی اور جمہوری حکومت اس طرح کے اقدامات کی متحمل نہیں ہوسکتی ، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے عمل جمہوریت کے لیے تشویش ناک ہوگا۔ جمہوریت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتیں اس عمل کی حمایت نہیں کریں گی۔

    ایچ آرسی پی حکومت کو یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ اسے اپنے پریشان حال شہریوں کو ریلیف دینے کے عمل کو ترجیح دینی چاہیے ، ایسے لوگ جو زندگی گزارنے کے لیے مسلسل بحران اور بڑھتے ہوئے تشدد، جرائم اور عسکریت پسندی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنور بخاری کی محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پرکڑی تنقید
    Next Article بلوچستان سے کراچی آنے والی دو بسوں سے ایک کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.