اسلام آباد: فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے عالمی کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کے معاملہ پر 11 کمپنیوں نے فائیو جی کی کنسلٹنسی کیلئے دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
پی ٹی اے نے کنسلٹنگ فرمز کی درخواستوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا، درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کمپنیوں کی شارٹ لسٹنگ کی جائے گی، پی ٹی اے شارٹ لسٹ ہونیوالی کمپنیوں کو آر ایف پی جاری کرے گا۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹیکنیکل اور فنانشل بولیوں کے جائزے کے بعد کنسلٹنٹ کا انتخاب کیا جائیگا، کنسلٹنٹ تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد رپورٹ جاری کرے گا، کنسلٹنٹ فائیو جی کی نیلامی کیلئے حکومت کو تجزیہ فراہم کرے گ۔
پی ٹی اے ترجمان کے مطابق کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے بولیاں طلب کی گئی تھیں، کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے بولیاں پیپرا کے ای پیڈ سسٹم پر طلب کی گئی تھیں۔